
کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے کشمیری نظربندوں کی رہائی کامطالبہ
منگل 24 جون 2025 17:51
(جاری ہے)
اجلاس میں گزشتہ سات سال سے زائد عرصے سے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے پرحریت رہنمائوں اورکشمیری نوجوانوں کی ثابت قدمی اور عزم کا خیرمقدم کیاگیا۔
مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل بن چکا ہے جہاں ہر کشمیری مسلسل خوف اور دہشت میں زندگی بسرکر رہا ہے۔اجلاس میں حریت رہنمائوں کے ساتھ بھارتی جیل حکام کے امتیازی اور جارحانہ رویے پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا جو کہ قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔اجلاس کے شرکاء نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا گیا کہ وہ کشمیری نظربندوں کی حالت زار کا فوری نوٹس لیں اور انکی رہائی کیلئے کردار ادا کریں۔انہوں نے کہاکہ حریت کانفرنس نے ہمیشہ تنازعہ کشمیر کے مذاکرات کے ذریعے پرامن حل کیاپنے اصولی موقف کی حمایت کی ہے جو مہذب دنیا میں تنازعات کے حل کا سب سے منصفانہ اور پرامن طریقہ ہے۔ انہوں نے بھارت اور پاکستان پر اس دیرینہ تنازعے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لیے مذاکرات شروع کرنے پر زوردیا۔حریت کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر اور بھارت کی جیلو ں میں قید تمام سیاسی رہنمائوں، کارکنوں، صحافیوں، سول سوسائٹی کے ارکان اورکشمیری نوجوانوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا اپنا مطالبہ دوہرایا۔انہوں نے مودی حکومت پرزوردیاکہ وہ غیر قانونی نظربندی کا لوگوںکو ہراساں کرنے کیلئے ایک ہتھیار کے طورپر استعمال بند کرے۔ادھر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور حریت کانفرنس کے سینئر رہنما آغا سید حسن موسوی الصفوی نے ایک بیان میں تہاڑ جیل میں غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنماء شبیر احمد شاہ کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صحت پر سخت تشویش کا اظہار کیاہے ۔انہوں نے شبیر شاہ کی رہائی اور انہیں علاج معالجے کی سہولت کی فراہمی پر زوردیا۔انہوں نے بھارتی حکومت سے شبیر شاہ کے اہلخانہ کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ان کے ساتھ رہنے کی اجازت دینے کا مطالبہ بھی کیا۔مزید کشمیر کی خبریں
-
بھارتی آبی جارحیت ،24گھنٹوں کے دوران تین مرتبہ دریائے جہلم میں سیلابی پانی چھوڑ دیا
-
مقبوضہ کشمیر میں پرچم کشائی ناکام، خوفزدہ قابض طاقت زمین پر لڑکھڑائی گئی ہے، مشعال ملک
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.