ایران اسرائیل جنگ بندی درست عمل ہے،اسرائیل بلا جواز الزامات لگا کر خطے کو خطرے میں نہ ڈالے ،میری پہچان پاکستان

اسرائیل کو غزہ میں بھی مظالم کا سلسلہ بند کرانے کے لئے عالمی طاقتیں کردار ادا کریں،ڈاکٹر عشرت العباد خان کی عالمی برادری اور طاقتوں سے اپیل

منگل 24 جون 2025 21:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)میری پہچان پاکستان کی،مرکزی کمیٹی نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل جنگ بندی درست عمل ہے۔ اسرائیل بلا جواز الزامات لگا کر خطے کو خطرے میں نہ ڈالے امریکہ اور عالمی طاقتیں امن کے قیام کے لئے موثر کردار جاری رکھیں۔ اسرائیل کو غزہ میں بھی مظالم کا سلسلہ بند کرانے کے لئے عالمی طاقتیں کردار ادا کریں۔

عالمی عدالت انصاف کے فیصلوں کی بھی اسرائیل نے بے توقیری کی۔ جبکہ انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی صرف باتوں تک محدود ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عشرت العباد خان نے عالمی برادری اور طاقتوں سے جو اپیل کی۔ اس طرح کا کردار ادا کرنے ہی سے خطے میں امن ہوگا۔ مشرق وسطی کو جنگ کی آگ میں دھکیلنا عالمی اور انسانی المیہ کے ساتھ ساتھ معاشی بحران کی نہ رکنے والی لہر ثابت ہوگا اس لئے مستقل جنگ بندی اور مکالمہ ہی مسائل کا واحد حل ہے۔

بھارت کو بھی امریکی صدر اب مزاکرات کی ٹیبل پر لائیں۔ کشمیر اور سندھ طاس معاہدہ سمیت تمام متنازعہ مسائل حل کرائے جائیں۔ پانی پر ہٹ دھرمی اور انتہا پسندانہ رویہ دوبارہ حالات کی خرابی کا سبب بن سکتا ہے۔ امریکہ سمیت تمام ثالثی کا کردار ادا کرنے والے ملک خصوصی کردار ادا کریں۔