Live Updates

امریکا اپنی طاقت سے اسرائیل کے ذریعے رجیم تبدیل کرواتا ہے، لطیف کھوسہ

منگل 24 جون 2025 22:30

امریکا اپنی طاقت سے اسرائیل کے ذریعے رجیم تبدیل کرواتا ہے، لطیف کھوسہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2025ء)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ امریکا اپنی طاقت سے اسرائیل کے ذریعے رجیم تبدیل کرواتا ہے۔ لطیف کھوسہ نے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ریاست کو ان لوگوں نے مذاق بنا کر رکھ دیا ہے۔اٴْنہوں نے کہا کہ عوام کو حقوق سے محروم کر دیا ہے، پارلیمنٹ کو بے وقعت کر کے رکھ دیا ہے، کوئی قانون نہیں ہے کوئی آئین نہیں ہے۔

(جاری ہے)

لطیف کھوسہ نے کہاکہ پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی ہے اسے تسلیم نہیں کیا جا رہا۔اٴْنہوں نے کہا کہ طاقت کے بل بوتے پر 26 ویں ترمیم کی گئی وہ بھی سب کے سامنے ہے، عدالتیں بھی آزادی سے فیصلے نہیں کر پا رہیں، ہم جب کہتے تھے کہ رجیم چینج وہاں (امریکا) سے ہوا ہے تو ہمارا مذاق اڑاتے تھے۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے خلاف کیسز میں کچھ نہیں، سننے کو کوئی تیار نہیں، اسمبلی میں بھی مار کٹائی ہو رہی ہے، بانی پی ٹی آئی کے بغیر بجٹ میں معنی خیز شمولیت نہیں ہوسکتی اور نہ ہی کوئی اور فیصلہ عمران خان کی شراکت کے بغیر ہوسکتا ہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات