سینیٹر پرویز رشید نے پارلیمنٹ میں آئین و قانون توڑنے والے قادیانیوں کی حمایت میں تقریر کی، یہ ناقابل برداشت ہے، علامہ سید زمان علی جعفری

قادیانیت کی حمایت میں بولنے والے سیاست دان اور میڈیا اینکر پرسن ریاست کے لیے "سیکیورٹی رسک" بن چکے ہیں، ان پر نگاہ رکھی جائے، سربراہ اہلسنت ہیلپ ڈیسک

بدھ 25 جون 2025 02:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)سینیٹر پرویز رشید نے پارلیمنٹ میں آئین و قانون توڑنے والے قادیانیوں کی حمایت میں تقریر کی، یہ ناقابل برداشت ہے ان خیالات کا اظہار سربراہ اہلسنت ہیلپ ڈیسک علامہ سید زمان علی جعفری اخترالقادری نے کیا انھوں نے کہا کہ دنیا کی کسی پارلیمنٹ میں قانون توڑنے والے جرائم پیشہ افراد یا گینگ کی حمایت میں تقاریر نہیں ہوتی قادیانیت کی حمایت میں بولنے والے سیاست دان اور میڈیا اینکر پرسن ریاست کے لیے "سیکیورٹی رسک" بن چکے ہیں، ان پر نگاہ رکھی جائے کیونکہ یہ لوگ اہل مغرب کی خوشنودی حاصل کرنے کے چکر میں آئین پاکستان کے غداروں کے حق میں بولنے سے گریز نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 63 کی رو سے پرویز رشید سینیٹ کی رکنیت کے لیے نااہل ہوچکے لہذا ہم الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ سے مطالبہ ہے کہ آئین و قانون کی حکمرانی قائم کرتے ہوئے پرویز رشید کو سینیٹر شپ سے ہٹایا جائے اور مسلم لیگ (ن) بھی فیصلہ کرے کہ وہ آئین و قانون کے ساتھ کھڑی ہے یا پرویز رشید کے ساتھ پرویز رشید کو پارٹی سے بھی نکالا جائے انہوں نے کہا کہ حکمران طبقات مغربی آقاں کی خوشنودی کے لیے اور حقیقی مسائل مہنگائی، کرپشن، بیروزگاری، ظلم و ستم، لاقانونیت، بدامنی، تعلیم صحت سے توجہ ہٹانے کے لیے اس طرح کے مسائل چھیڑتے ہیں حالانکہ قادیانیوں کے علاوہ پاکستان میں تمام اقلیتیں آئین و قانون کا احترام کرتی ہیں لیکن قادیانی آئین و قانون کی خلاف ورزی کر کے اقلیت کا ڈھونگ رچا کر مظلوم بنتے ہیں یہ ہے قادیانیت اور جہاں تک قربانی کا تعلق ہے تو قربانی شعائر اسلام ہے اورصرف اہل ایمان کا حق ہے کیا سینیٹر پرویز رشید کو آئین پاکستان ، سپریم کورٹ کے فیصلے نظر نہیں آتے جن میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ قادیانی شعائر اسلام استعمال کرتے ہیں تو یہ فراڈ اور دھوکہ دہی ہے ۔