
آپریشن یلغار میں دہشتگردوں کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، پنجاب کے مختلف اضلاع سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے 6 سہولت کار گرفتار
گرفتار ملزمان سے دھماکہ خیزمواد، ڈیٹونیٹرزبرآمد کرلئے گئے، بھارت سے ملنے والی ہدایات میں ٹارگٹ کلنگ، حساس مقدمات پر حملے شامل تھے،ایڈیشنل آئی جی آپریشنزشہزادہ سلطان کی پریس کانفرنس، سندھ پولیس کی کارروائی میں 4 بھارتی ایجنٹس کو گرفتارکرلیا گیا
فیصل علوی
بدھ 25 جون 2025
16:25

(جاری ہے)
سی ٹی ڈی حکام کا کہناتھا کہ گرفتار ملزمان سے دھماکا خیزمواد، ڈیٹونیٹرزبرآمد کرلئے گئے۔بھارت سے ملنے والی ہدایات میں ٹارگٹ کلنگ، حساس مقدمات پر حملے شامل تھے۔
ایڈیشنل آئی جی شہزادہ سلطان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے دوبھارتی جاسوس پکڑ لئے ہیں۔ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزادہ سلطان نے بتایا کہ گرفتار 2 ملزمان بی ایس ایف سے آئی ڈی ایز حاصل کرچکے تھے۔ بہاولپور میں مسجد،ریلوے اسٹیشن پر حملے کی منصوبہ بندی کی خفیہ اطلاع ملی تھی۔اس کے علاوہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے دھماکاخیز مواد اور ڈیٹونیٹرز برآمد کیا گیا اور دہشت گردوں سے آئی ای ڈیز، حفاظتی فیوز،خفیہ نقشے برآمد کئے۔ان کا کہنا تھا کہ بہاولپور میں دبئی سے فنڈنگ کرنے والا بھارتی خفیہ ایجنسی کا سہولت کار رنگے ہاتھوں پکڑاہے۔ دہشت گردوں کو بھارت سے ہدایات میں ٹارگٹ کلنگ،حساس مقامات پر حملے شامل تھے۔ایڈیشنل آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی کے افسران میجر رویندرا راٹھور اور انسپکٹر سنگھ کی آڈیو انٹرسیپٹس کی گئی ہیں۔دوسری جانب سندھ پولیس کے تحقیقاتی یونٹ ایس آئی یو اور حساس ادارے کی کارروائی کے دوران گرفتار ہونے ملزمان بھارتی کرنل رنجیت سے مسلسل رابطے میں تھے اور انہیں پاکستان کی حساس تنصیبات کی تصاویر فراہم کرتے رہے۔سندھ پولیس کے تحقیقاتی یونٹ ایس آئی یو اور حساس ادارے نے کراچی کے علاقے قائد آباد میں مشترکہ کارروائی کے دوران بھارت کی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے تعلق رکھنے والے 4 ایجنٹس کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو شعیب میمن نے سی آئی اے سینٹر میں پریس کانفرنس کے دوران اس اہم کامیابی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان بھارتی کرنل رنجیت سے مسلسل رابطے میں تھے اور انہیں پاکستان کی حساس تنصیبات کی تصاویر فراہم کرتے رہے۔شعیب میمن نے بتایا کہ ملزمان کراچی میں ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث تھے، کراچی کے مختلف علاقوں میں تخریب کاری کے منصوبے بنا رکھے تھے، حساس اداروں کی اطلاع پر ملیر قائد آباد میں مشترکہ کارروائی سے گرفتار افراد کے قبضے سے چار دستی بم، پسٹلز، ایک مشکوک گاڑی اور دیگر تخریبی مواد برآمد ہوا ہے۔شعیب میمن نے بتایا کہ ملزمان کراچی میں ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث تھے اور انہوں نے کراچی کے مختلف علاقوں میں تخریب کاری کے منصوبے بنا رکھے تھے۔ حساس اداروں کی اطلاع پر ملیر قائد آباد میں مشترکہ کارروائی کی گئی، جہاں چار ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔پریس کانفرنس کے دوران ایس ایس پی نے بتایا کہ گرفتار افراد کے قبضے سے چار دستی بم، پسٹلز، ایک مشکوک گاڑی اور دیگر تخریبی مواد برآمد ہوا ہے۔ انہوں نے کہا، ’ہم نے ملزمان کے تمام موبائل ڈیٹا کا بھی تجزیہ مکمل کرلیا ہے، جس سے مزید شواہد ملے ہیں کہ یہ افراد بھارتی ایجنسی را کیلئے کام کر رہے تھے۔ کراچی سے‘را ایجنٹس کی گرفتاری کے معاملے پر ایس ایس پی ایس آئی یو شعیب میمن نے پریس کانفرنس کی۔ایس ایس پی شعیب نے انکشافات کئے کہ گرفتار چاروں ملزمان کا تعلق تعلقہ جاتی سے ہے اور ملزمان کا رابطہ بی ایس ایف کے کرنل سے تھا۔شعیب میمن کا کہنا تھا کہ گرفتارملزمان کے موبائل فرانزک کیلئے بھجوادیئے گئے ہیں۔ ملزمان کو رقم،شراب ودیگر اشیا ملتی تھیں۔شعیب میمن کا کہنا تھا کہ ملزمان نہ صرف را کے کرنل رنجیت سے براہِ راست ہدایات لیتے تھے بلکہ اہم تنصیبات کی تصویریں اور سیکیورٹی معلومات بھی ان تک پہنچا رہے تھے جس سے پاکستان کی سیکیورٹی کو شدید خطرات لاحق تھے۔ ملزمان سی پیک اور حساس مقامات کی معلومات جمع کرتے تھے جبکہ گرفتارملزمان سے پاک آرمی کا ٹریننگ مینوئل بھی ملا ہے۔ان کامزید یہ بھی کہنا تھا کہ گرفتار را ایجنٹس کیخلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ہم نے ملزمان کے تمام موبائل ڈیٹا کا بھی تجزیہ مکمل کرلیا ہے جس سے مزید شواہد ملے ہیں کہ ملزمان نہ صرف را سے ہیں بلکہ کرنل رنجیت سے براہِ راست ہدایات لیتے تھے بلکہ اہم تنصیبات کی تصویریں اور سیکیورٹی معلومات بھی ان تک پہنچا رہے تھے۔مزید اہم خبریں
-
امریکہ اور بھارت کا تجارتی تنازعہ شدت اختیار کرگیا، ٹرمپ نے مذاکرات منسوخ کردیئے
-
عوام ایکسپریس چند روز میں دوسری بار حادثے کا شکار، ایک مسافر جاں بحق 19 زخمی
-
یوٹیوبر ڈکی بھائی کو گرفتار کر لیا گیا
-
سیلاب کی تباہ کاریاں، گلگت بلتستان کی اہم ایکسپریس وے سیلاب میں بہہ گئی
-
مون سون کا اب تک کا سب سے تگڑا اسپیل، پنجاب کیلئے بھی الرٹ جاری کر دیا گیا
-
8 ہزار ارب روپے کا تاریخی بجٹ خسارہ ہونے کے باوجود احسن اقبال کا 2800 ارب روپے کی بچت ہونے کا حیران کن دعوٰی
-
معافی مانگنے سے الیکشن ہار کر بھی حکومت اور وزرات عظمٰی کاملنا بھی ممکن ہوجاتا ہے؟
-
خیبرپختونخوا میں کل سے مون سون بارشوں کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی
-
حافظ آباد میں قتل کی لرزہ خیز واردات
-
عالمی مارکیٹ سے مہنگی گیس کی خریداری کیلئے حکومت نے مقامی گیس کی پیداوار کم کروا دی
-
یوکرین جنگ: پوتن ٹرمپ ملاقات اور یو این کا تنازع کے منصفانہ حل پر زور
-
غزہ: اسرائیل سے امدادی قافلوں کے محافظوں پر حملے روکنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.