
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی خوش آئند ہے، خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی کی نجی ٹی وی سےگفتگو
بدھ 25 جون 2025 17:52
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایران ہمارا ہمسایہ اور برادر اسلامی ملک ہے جس کے ساتھ ہمارے بڑے قریبی رشتے ہیں، جنگ کے اس آتش فشاں نے ہمارے لئے کئی پیچیدگیاں پیدا کر دی تھیں۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ ہمارے تعلقات میں بہتری ایک اچھی پیش رفت ہے، ہم نے پاک بھارت جنگ کے حوالے سے قیام امن کے لئے کردار کی بناء پر تجویز کیا کہ صدر ٹرمپ کو نوبل انعام ملنا چاہیے، دوسری طرف ایران کے ساتھ بھی ہمارا ایک تعلق اور رشتہ ہے، وہاں بھی ہمیں ایک سٹینڈ لینا پڑا جو ہم نے اصولی، سیاسی اور سفارتی لحاظ سے لیا۔ انہوں نے کہا کہ قطر میں امریکی تنصیبات پر ایران کے حملے سے مزید پیچیدگی پیدا ہوگئی۔ پاکستان اس صورتحال میں ایک تنی ہوئی رسی پر چل رہا تھا، ہم قطر پر حملے کی حمایت کرسکتے تھے نہ ہی ایران سے بگاڑ ہمارے قومی مفاد میں تھا، قطر پر حملے سے متحدہ عرب امارات اور خطے کے دیگر ممالک میں بھی ایک ہلچل پیدا ہوگئی، یہ ایک بڑی پیچیدہ صورتحال تھی جسے ہماری حکومت، وزارت خارجہ، تمام متعلقہ اداروں، قومی سلامتی کمیٹی نے بڑے اچھے طریقے سے ہینڈل کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنما نے کہا کہ بنیادی نکتہ کسی بھی ملک کی آزادی اور مختاری کا ہے جس کا تحفظ ہونا چاہیے جس طرح ایران میں اہم شخصیات کو چن چن کر ایک منصوبے کے تحت قتل کیا گیا، ایران کی ریاست کے سربراہ کو نام لے کر قتل کرنے کی دھمکی دی گئی،ایسا ہم نے نہیں دیکھا، ایسے رویوں کی حمایت نہیں کی جاسکتی۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے جنگ بندی کے اعلان کے سوال پر کہا کہ پاکستان ہی نہیں جنگ میں شامل دیگر ممالک نے بھی اسے ویلکم کیا ہے، ہمیں توقع ہے کہ بہت سی باتوں میں اختلاف کے باوجود امریکی صدر ٹرمپ جنگ سے گریز میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، اگر امریکہ جنگ سے گریز کرنا چاہتا ہے تو معاملات بہتری کی طرف جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور بھارت کے تازہ ترین گٹھ جوڑ پرہمیں چوکنا رہنا ہوگا۔ پاکستان کی حکمت عملی کے حوالے سے سوال پر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ تمام صورتحال میں کہیں ایسا نہیں لگا کہ پاکستان کی حکمت عملی میں کوئی غلطی تھی یا ہم نے کسی غلط راستے کا انتخاب کیا یا جس کے نتائج اچھے نہ نکلے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے استقامت اور اصول کے ساتھ قدم بڑھایا، ملک کے اندر اس پالیسی پر کہیں بھی کوئی اختلاف رائے نہیں، اسے موثر قومی حکمت عملی کہا جاسکتا ہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ایران کو بھارت کے کردار کا بخوبی اندازہ ہوگیا ہے، پاک بھارت پانچ روزہ جنگ اور ایران اسرائیل بارہ روزہ جنگ کے اثرات اور نتائج بڑی جنگوں سے کہیں زیادہ وسیع ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ حقیقت بھی کھل کر سامنے آ گئی ہے کہ عزت اور وقار کیلئے قوموں کے پاس بھرپور دفاعی صلاحیت ہونی چاہیئے۔
مزید قومی خبریں
-
مادملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی 58ویں برسی 9جولائی کو منائی جائے گی
-
کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا26واں یوم شہادت 5جولائی کو منایا جائے گا
-
پی آر آئی سکیم میں ایکسچینج کمپنیاں بھی شامل، ترسیلات زر میں 100فیصد اضافہ متوقع
-
بجلی یونٹ پر 7 روپے کمی کا ریلیف ختم ہوگیا
-
سندھ حکومت نے 2 روز کی عام تعطیل کا اعلان کردیا
-
پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ ’’مریم کی دستک ‘‘ منصوبے کے ذریعے سرکاری خدمات کے حصول میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،فیصل یوسف
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا ایرانی سفارتخانہ کادورہ، اسرائیلی جارحیت کی مذمت
-
بغیرلائسنس ادویات کی فروخت اور ممنوعہ ادویات کی فروخت کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو مجموعی طور پر 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی
-
وزیراعلیٰ کی خوشنودی کیلئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کیخلاف یکطرفہ اقدامات اٹھائے گئے : مسرت چیمہ
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پرخانیوال میں محرم الحرام پر مثالی انتظامات کئے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر
-
دین اسلام کے اسلامی سال کی ابتدا بھی قربانی سے ہے اور اختتام بھی قربانی سے،ثروت اعجاز قادری
-
چوہدری شجاعت حسین،چوہدری سالک حسین،طارق حسن و دیگر قائدین کا کراچی آمد پر بھرپور استقبال کیاجائے گا،ق لیگ کراچی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.