
سردار عتیق احمد خان سے مسلم کانفرنس رہنماؤں کی ملاقات، خطے کی سیاسی صورتحال، کشمیر و فلسطین پر تفصیلی گفتگو
بدھ 25 جون 2025 19:15
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے، ہزاروں بے گناہ شہید ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے، مگر عالمی ضمیر خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ فلسطین کا مسئلہ صرف عرب دنیا کا نہیں، بلکہ پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے۔ کشمیر اور فلسطین کی تحریکیں ایک ہی مقصد، یعنی آزادی اور خودارادیت کی جدوجہد کی علامت ہیں۔ملاقات میں شریک رہنماؤں نے آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مسلم کانفرنس عوامی حقوق کے تحفظ، ریاستی تشخص، نظریاتی اساس اور تحریک آزادی کشمیر کے مؤقف پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی۔محترمہ مہرالنساء نے کہا کہ مسلم کانفرنس ایک نظریاتی تحریک ہے جس نے ہمیشہ اصولی سیاست کی ہے، اور یہ پارٹی کشمیری عوام کی آواز اور شناخت ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ اس نازک وقت میں پوری مسلم دنیا کو ایک مؤقف پر متحد ہو کر اسرائیل کی جارحیت کو روکنا ہوگا۔صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں پاک فوج کا مضبوط اور منظم ہونا پاکستان اور آزادکشمیر کے تحفظ کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن قوتیں پاکستان اور مسلم دنیا کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں، مگر ان شاء اللہ ہم ان کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
مزید کشمیر کی خبریں
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.