کراچی پانی سے محروم، سندھ حکومت کی مجرمانہ غفلت ناقابلِ قبول ہے ارسلان خالد

بدھ 25 جون 2025 22:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری ارسلان خالد نے سندھ حکومت اور واٹر بورڈ کی ناقص کارکردگی پر شدیس ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کراچی کے دشمن بن چکے ہیں کراچی میں پانی کی قلت ہوگئی یے کراچی میں پانی کی لوٹ مار بند کی جائے۔ارسلان خالد نے کہا کہ کراچی پانی سے محروم، سندھ حکومت کی مجرمانہ غفلت ناقابلِ قبول ہے۔

کراچی جیسے میگا سٹی کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ کروڑوں شہری ہر روز بوند بوند پانی کو ترس رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کون زمہدار یے کراچی کے عوام کے مسائل کا یہ بحران قدرتی نہیں بلکہ سندھ حکومت کی بدترین حکومتی غفلت، کرپشن اور ناقص منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے۔ سندھ حکومت کی مسلسل غیر سنجیدگی اور ناقابلِ عمل پالیسیاں اب کراچی کے باسیوں کے لیئے عزاب بن گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ارسلان خالد کا کہنا تھا کہ کراچی شہر کے متعدد علاقوں میں روزانہ 10 سے 12 گھنٹے پانی کی بندش معمول بن چکی ہے۔ بعض علاقوں میں 7 دنوں تک ایک بوند بھی پانی نہیں پہنچتا ہے ۔ واٹر ٹینکر مافیا عروج پر ہے، فی ٹینکر کی قیمت 10,000 روپے تک جا پہنچی ہے۔ پانی خریدنا اب ایک غریب اور متوسط طبقے کے لیئے ناقابل برداشت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے K-IV منصوبے کی تکمیل ایک بار پھر 2026 تک مخر کردی ہے۔

صاف پانی کا حق ایک بنیادی انسانی حق ہے، جسے سندھ حکومت مسلسل پامال کر رہی ہے۔ بچوں، بزرگوں اور مریضوں کو شدید گرمی میں پانی کی قلت کے باعث طبی مسائل بھی درپیش ہیں فارم 47 کے نمائندے بے اختیار ہیں۔ کراچی واٹر بورڈ سندھ حکومت کی مداخلت کے باعث عملی اقدامات نہیں کر پارہا۔ پانی کی قلت سے کاروباری سرگرمیاں، تعلیمی ادارے اور اسپتال بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت فوری طور پر کراچی کے لیئے ایمرجنسی واٹر پلان کا اعلان کرے۔ واٹر بورڈ میں کرپشن کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ واٹر ٹینکر مافیا کو فوری طور پر کنٹرول کیا جائے۔ارسلان خالد نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا میری کراچی کے شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ اپنے حقوق کے لیئے آواز اٹھائیں۔ کراچی کے عوام خاموش نہیں بیٹھیں گے، پانی ہمارا حق ہے لے کر رہیں گے۔