
بھارت کا شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے دفاع کے اجلاس میں مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار
مشترکہ اعلامیے میں پہلگام واقعے کا ذکر نہ ہونے اور بلوچستان میں بھارت پر بالواسطہ بدامنی پھیلانے کے الزام پر وزیردفاع نے مشترکہ اعلامیہ مستردکیا.بھارتی ذرائع ابلاغ کا دعوی
میاں محمد ندیم
جمعرات 26 جون 2025
14:56

(جاری ہے)
بھارتی ذرائع ابلاغ کا دعویٰ ہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پہلگام واقعے کا ذکر نہ ہونے پر دستخط سے انکار کیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایس سی او مشترکہ اعلامیے میں پہلگام واقعے کا ذکر نہیں تھا جس پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دستخط سے انکار کیا ‘اس کے علاوہ ایس سی او مشترکہ اعلامیے میں بھارت پر بلوچستان میں بالواسطہ بدامنی پھیلانے کا الزام بھی لگایا گیا ہے.
قبل ازیں اجلاس سے خطاب میں بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے الزام عائد کیا کہ پہلگام حملے اور ماضی میں انڈیا میں ہونے والے لشکر طیبہ کے حملوں میں مماثلت پائی جاتی ہے چین میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس کے دوران بات کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ پہلگام حملے کے دوران متاثرین کو ان کی مذہبی شناخت کی بنیاد پر نشانہ بنا کر گولی ماری گئی. انہوں نے کہاکہ اس حملے کی ذمہ داری لشکر طیبہ کے پراکسی گروپ دی ریزسٹنس فرنٹ نے قبول کی ہے سات مئی کو ’دہشت گردی کے خلاف اپنے دفاع کے حق کا استعمال کرتے اور سرحد پار دہشت گردانہ حملوں کو روکنے کے لیے انڈیا نے کامیابی کے ساتھ’ ’آپریشن سندور“ لانچ کیا انہوں نے کہاکہ اس آپریشن کا مقصد سرحد پار موجود دہشت گردی کے تھکانوں کو تباہ کرنا تھا. انڈین وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور امن ایک ساتھ نہیں چل سکتے امن اور خوشحالی دہشت گردی اور وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی غیر ریاستی عناصر اور دہشت گرد گروہوں کے ہاتھوں میں موجودگی ایک ساتھ نہیں چل سکتے ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات ضروری ہیں. ان کا کہنا تھا کہ اس کے لیے ضروری ہے کہ اپنے بنیاد پرست اور خود غرض مفادات کے لیے دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والے ممالک کو اس کے نتائج کا سامنا کرنا پڑے واضح رہے کہ پاکستان کے وزیردفاع خواجہ آصف بھی شنگھائی تعاون تنظیم کے اس اجلاس میں شامل ہیں ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے وزراءدفاع کے درمیان غیررسمی ملاقات کا امکان ہے . یاد رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں مسلح افراد کے حملے میں 26 شہریوں افراد مارے گئے تھے انڈیا نے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا تھا جس کی پاکستان تردید کرتا آیا ہے جبکہ بھارت نے پاکستان کی جانب سے غیرجانبدرانہ تحقیقات کی پیشکش پر مثبت جواب دینے کی بجائے6مئی کوپاکستان پر فضائی حملے شروع کردیئے تھے دونوں ملکوں کے درمیان کئی دنوں تک جاری رہنے والی جھڑپوں کے بعد 10 مئی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکہ کی کوششوں کے نتیجے میں دونوں ملک فوری اور مکمل سیز فائر پر رضا مند ہوگئے ہیں.مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹرامدادی سرگرمیوں کے دوران لاپتہ ہوگیا
-
پلاسٹک آلودگی پر اقوام متحدہ کے مذاکرات کا بے نتیجہ اختتام
-
وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے سفارتخانہ کی ناظم الامور کی ملاقات ،پاک-امریکہ تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد لغاری کی ملاقات
-
یوکرین جنگ بندی معاہدہ سہ فریقی سربراہی اجلاس میں طے پائے گا، ٹرمپ
-
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے آسٹریلوی سفیر نیل ہاکنز کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون پر گفتگو
-
بونیر، گلگت، کشمیرمیں بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ سے تباہ کاریاں، اموات کی تعداد 79ہوگئی
-
وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کی ملاقات
-
راولپنڈی،بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کی آر ایم یو میں یوم آزادی کی تقریب میں شرکت
-
ٹیکنو نے جدید Spark 40 Series پاکستان میں متعارف کروا دی
-
حج 2026ء کیلئے سرکاری سکیم کے تحت ایک لاکھ سے زائد درخواستیں جمع ہو چکی ہیں، ترجمان وزارت مذہبی امور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.