
پاکستان اور ایران نے اپنی طاقت منوائی، خطے میں نیا دفاعی بلاک بنانا چاہیے، حافظ نعیم
جمعرات 26 جون 2025 21:06

(جاری ہے)
امیر جماعت نے کہا کہ پاکستان اور ایران دونوں اپنی طاقت منوا چکے ہیں، اب کسی ملک کو ہمیں ڈکٹیٹ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
امریکا کی ناراضی کے ڈر سے پاکستان کو گیس منصوبہ متاثر نہیں ہونے دینا چاہیے۔حافظ نعیم الرحمٰن نے پاکستان، ایران، ترکیہ، افغانستان، بنگلا دیش اور وسطی ایشیائی ریاستوں پر مشتمل ایک نئے دفاعی بلاک کے قیام کی تجویز بھی دی اور کہا کہ موجودہ عالمی حالات اس کا تقاضا کر رہے ہیں۔انہوں نے غزہ کے عوام کی جرات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت ہے کہ جنگ بندی کے لیے عالمی طاقتیں اپنا عملی کردار ادا کریں کیونکہ غزہ کے عوام نے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ملک کی معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ پر بحث جاری ہے لیکن اس کا سارا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سولر پر عائد تمام ڈیوٹیز مکمل ختم کی جائیں اور بجلی کے ٹیرف میں بھی نمایاں کمی کی جائے۔ حافظ نعیم الرحمن نے ایف بی آر کو کرپشن کا گڑھ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم نے اپنے غیر ضروری اخراجات میں کمی اور کرپشن کا خاتمہ نہ کیا تو معیشت کبھی نہیں سنبھلے گی۔انہوں نے پنجاب حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ زراعت کو جتنا نقصان موجودہ حکومت نے پہنچایا ہے، اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی اور عملی طور پر پاکستان کی زراعت ختم ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ چچا اور بھتیجی کی باتیں سنیں تو یوں لگتا ہے جیسے ملک میں دودھ اور شہد کی نہریں بہ رہی ہیں۔حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شرح سود فوری کم کی جائے اور سود کو رواں سال 5 فیصد تک جب کہ آئندہ سال مکمل ختم کیا جائے۔ اسی طرح آئی پی پیز کے ساتھ ہونے والی حکومتی بات چیت کی تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں اور یہ بھی واضح کیا جائے کہ چینی کس ریٹ پر ایکسپورٹ کی گئی اور اب کس ریٹ پر امپورٹ ہو رہی ہے۔مزید قومی خبریں
-
غیرت کے نام پر 7 افراد کو قتل کرنے والے مجرم کو 7 بار سزائے موت دینے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 70 سالہ بزرگ ہنی ٹریپ کا شکار، ایک کروڑ روپے اور آئی فونز بطور تاوان طلب
-
پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کررہا اور نہ آئندہ کرے گا، سیکیورٹی ذرائع
-
عمر ایوب اور شبلی فراز کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین حکمتِ عملی کی بدولت جنگ میں عظیم کامیابی ملی،مریم نواز
-
کراچی: جائیداد تنازع پر بڑے بھائی نے چھوٹے کو ہتھوڑا مارکر قتل کردیا
-
رکاوٹوں کے باوجود پاکستان آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی قسط حاصل کرنے کیلئے تیار
-
پنجاب کے معاملات میں مداخلت، پی پی آئینی اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے‘ عظمیٰ بخاری
-
پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کررہا، ہمارے خلاف سازش ہو رہی ہے‘ ایازصادق
-
حافظ نعیم الرحمن کا مانسہرہ میں فقیدالمثال استقبال، ٹھاکرہ سٹیڈیم نعرہ حافظ ،حافظ سے گونج اٹھا
-
زیرحراست ملزمان کے انٹرویوزاورانکے اعترافی بیانات میڈیا پرنشر کرنے پر پابندی
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا جامعہ حنفیہ بوریوالا کے میڑک کے امتحان میں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا اور اساتذہ کیلئے 10 لاکھ روپے کا انعام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.