Live Updates

عمران خان سے ملاقات پر ٹیکس لگادیں، پورا پاکستان آئے گا، بجٹ خسارہ پورا ہو جائیگا، اقبال آفریدی

جمعرات 26 جون 2025 20:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی نے دلچسپ تجویز دی ہے کہ پانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات پر ٹیکس لگادیں، پورا پاکستان آئے گا اور سارا بجٹ خسارہ پورا ہو جائے گا۔جمعرات کواسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ میں سمجھ رہا تھا آپ اپنی جیب سے ساری رقم خرچ کریں گے، اس پر اقبال آفریدی نے کہا کہ فاٹا کو ٹیکس میں رعایت دیں اس پر ٹیکسز نہ لگائیں، آئندہ مالی سال کے بجٹ نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

قبل ازیں فنانس بل 26-2025 کی شق وار منظوری کے دوران بیرسٹر گوہر اور عالیہ کامران کی ترامیم مسترد کردی گئیں، پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی نے وزیر خزانہ کی جانب سے تحاریک پیش کرنے کے دوران شور شرابہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ برائے مالی سال 26-2025 کی شق وار منظوری کا عمل جاری رہا، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب قومی اسمبلی میں بجٹ کی شق وار منظوری حاصل کرلی۔

رپورٹ کے مطابق اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو بھی شریک ہیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں کاربن لیوی سے متعلق اپوزیشن کی تمام ترامیم مسترد کردی گئیں، وزیر خزانہ کی ترامیم منظور کر لی گئیں۔قومی اسمبلی میں بجٹ کی شق وار منظوری سے قبل قومی اسمبلی، سینیٹ میں بجٹ پر ارکان نے کئی دن تک تفصیلی بحث کی تھی، جس کے بعد وفاقی کابینہ نے فنانس بل کی منظوری دی۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات