
ًپیپلز پارٹی کے ناقدین کو تنقید کا حق حاصل ہے اور ہم اس تنقید کو خوش آمدید کہتے ہیں: قمر زمان کائرہ
ہم سے اور ہمارے لیڈروں سے بھی ماضی میں غلطیاں ہوئیں، سینئر رہنما پیپلز پارٹی کا تقریب سے خطاب
جمعرات 26 جون 2025 21:15
(جاری ہے)
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کو 1971 کے بعد اس وقت اقتدار دیا گیا جب ملک بدترین بحران کا شکار تھا۔
اس وقت کے آمر نے بھٹو صاحب سے منت سماجت کر کے حکومت ان کے حوالے کی کیونکہ وہ ملک چلانے میں ناکام ہو چکا تھا۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئین، جمہوریت اور عوامی حقوق کی بات کی ہے، اور مستقبل میں بھی ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ سابق صدر سپریم کورٹ بار احسن علی بھون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایک کارکن کی حیثیت سے زندگی گزاری ہے، بعد میں کچھ لوگ ذاتی مفادات کی خاطر پارٹی چھوڑ گئے۔ ذوالفقار علی بھٹو نے اس ملک کو جو ورثہ دیا، وہ کسی اور کے حصے میں نہیں آیا۔ آج کے حالات میں بھی لوگ بھٹو کے نظریے کو تسلیم کرنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر میں نصرت بھٹو کا ذکر نہ کروں تو یہ زیادتی ہوگی،ظلمت کے اس دور میں، جب کوئی باہر نکلنے کو تیار نہ تھا، نصرت بھٹو نے گرمی میں ملک گیر دورے کیے۔ آج پاکستان کے دفاعی نظام اور میزائل ٹیکنالوجی کا کریڈٹ محترمہ بینظیر بھٹو کو جاتا ہے۔احسن بھون نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان کا مقدمہ عالمی سطح پر احسن انداز میں لڑا ہے۔ آج پاکستان کو جو عزت مل رہی ہے، اس کا سہرا بھٹو خاندان کو جاتا ہے۔ حال ہی میں کویت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ کھول دیا ہے اور پورا مشرق وسطیٰ پاکستان کی عزت کر رہا ہے، یہ سب بھٹو خاندان کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چھبیسویں آئینی ترمیم محترمہ بینظیر بھٹو کا خواب تھا۔ پاکستان کی بقا پارلیمنٹ کے استحکام سے جڑی ہے، نہ کہ کسی سیاسی جماعت کے نعرے سے۔ محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ ہمیں اس عہد کے ساتھ منانی ہے کہ ہم پارلیمنٹ کی بالادستی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔اس موقع پر صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے بھی خطاب کیا۔مزید قومی خبریں
-
علاقے کلیئر ہوگئے تھے تو دہشت گردوں کو واپس کون لایا ، سہیل آفریدی
-
پاک افغان کشیدگی میں دونوں ممالک کا جانی و مالی نقصان ہورہا ہے، بیرسٹر سیف
-
کپاس کی پیداوار میں مزید کمی کا خدشہ
-
سپریم جوڈیشل کونسل کی ججز کے کوڈ آف کنڈکٹ میں اہم ترمیم، میڈیا پر بات کرنے پر پابندی
-
پاکستان اور چین کے تعلقات سات دہائیوں پر محیط ایک لازوال دوستی کی مثال ہیں، مجتبیٰ شجاع الرحمن
-
کوہستان کرپشن سکینڈل ،مرکزی ملزم ہسپتال سے ڈسچارج ہوتے ہی اہلیہ سمیت گرفتار
-
ساہیوال، شادی تقریب میں ڈانس ،پولیس کا چھاپہ ، دو گرفتار، دو فرار
-
پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں سات روز کی توسیع
-
وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کا پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا اچانک دورہ
-
پنجاب بلدیاتی انتخابات،پی ٹی آئی کے میدان سے باہر ہونے کا خدشہ
-
ساہیوال کول پاورپراجیکٹ کا اپنے ملازم کی پیشہ ورانہ ترقی میں اہم کردار
-
پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان کا کارساز حملے کی 18 ویں برسی پر شہدا کو خراج عقیدت پیش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.