ایران کے خلاف ہماری کارروائیوں سے جنگ رک گئی ، امریکہ

امریکی فوج نے ایران میں جو کچھ کیا، وہ تاریخی ہے،وزیردفاع کی پریس کانفرنس

جمعہ 27 جون 2025 12:41

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے ایک پریس کانفرنس میں گذشتہ ہفتے کے اختتام پر ایران کی ایٹمی تنصیبات پر کیے گئے امریکی حملوں کا نیا جائزہ پیش کیا۔میڈیارپورٹس کیمطابق انھوں نے کہا کہ امریکی فوج نے ایران میں جو کچھ کیا، وہ تاریخی ہے۔

(جاری ہے)

ان کے مطابق ان کارروائیوں نے جنگ کو روکا اور ایران کے جوہری پروگرام کی سرگرمیوں کو کئی برس پیچھے دھکیل دیا۔

ہیگسیتھ نے کہا کہ امریکی ذرائع ابلاغ نے ایران میں امریکی کامیابی کی اہمیت گھٹا کر پیش کی۔ ان کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ ختم کرنے کے لیے شرائط رکھی تھیں، اور ایران پر کیے گئے فضائی حملے تاریخ کے مشکل ترین حملے تھے۔ انھوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی کوششوں کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔