سردار تنویر الیاس کاپیپلزپارٹی میں شامل ہونا خوش آئند اقدام ہے،مبشر منیر اعوان

پیپلزپارٹی غریب، متوسط طبقہ اور قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جماعت ہے اس کو ختم کرنے والے خود ختم ہوگئے،

جمعہ 27 جون 2025 14:35

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)سردار تنویر الیاس کا شامل ہونا خوش آئند اقدام،پارٹی کو مذید مضبوط و مستحکم کرنے پر ہم صدر پاکستان آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو، سیاسی امور کی انچارج فریال تالپور،چوہدری ریاض کی تائید و حمایت کرتے ہیں اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کو پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، سردار تنویر الیاس ایک منجھے ہوئے سیاستدان اور بزنس مین ہیں ان کا پیپلزپارٹی میں شامل ہونا دراصل پیپلزپارٹی کی قیادت اور ڈسپلن پر اعتماد کا اظہار ہے، سردار تنویر الیاس میں وہ سب صلاحیتیں موجود ہیں جو کسی بھی سیاسی پارٹی کی کامیابی کے لئے ناگزیر ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنماء و امیدواراسمبلی قانون ساز اسمبلی مبشر منیر اعوان نے سردار تنویر الیاس کی پیپلزپارٹی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا ہیکہ پیپلزپارٹی غریب، متوسط طبقہ اور قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جماعت ہے اس کو ختم کرنے والے خود ختم ہوگئے، ہر دور میں پیپلزپارٹی کی مقبولیت کو نقصان پہنچانے کے لئے سازشیں کی گئیں، جیالوں پر تشدد کیا گیا سیاسی پلیٹ فارم سے باہر کرنے کی کوشش کی گئی تاہم پیپلزپارٹی میں ہمیشہ اتحاد و اتفاق پایا گیا،جو طاقتیں پیپلزپارٹی کے خلاف ہوئیں انھیں وقت نے دھوکہ دیدیا، اور جس نے پیپلزپارٹی سے غداری کی وہ رسواء ہوا، آزاد کشمیر کے عام انتخابات سے قبل پارٹی میں قدآور شخصیات کی شمولیت احسن اقدام ہے اور تمام کارکن و جیالے قیادت کے فیصلے من و عن تسلیم کرتے ہیں اور ہر اس فیصلے کی حمایت کرتے ہیں جس سے پارٹی مضبوط اور عوام کے مسائل کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوں۔