Live Updates

فیلڈ مارشل جنرل حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں ہم نے دشمن کو دھول چٹا دی ہے ‘گورنر پنجاب

جمعہ 27 جون 2025 21:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2025ء)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل جنرل حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں ہم نے دشمن کو دھول چٹا دی ہے عالمی سطح پر پاکستان کی امن دوستی کو سراہا جا رہا ہے جو بڑی سفارتی کامیابی ہے طلبا و طالبات کی ذمہ داری ہے کہ اس ملک کو آگے لے کر جائیں طالبات کے لئے فاطمہ جناح اور بے نظیر بھٹو رول ماڈل خواتین ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی کے 22 ویں کانووکیشن سے خطاب میں کیا کانووکیشن میں چیئرمین ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر مختیار احمد، وائس چانسلر فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی ڈاکٹر بشری مرزا سمیت فیکلٹی، طالبات اور والدین نے بھی شرکت کی وائس چانسلر فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی ڈاکٹر بشری مرزا نے یونیورسٹی میں جاری تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا 1450 گریجویٹس، ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی طالبات کو ڈگریاں دی گئیں گورنر پنجاب نے طالبات میں میڈلز اور اسناد تقسیم کیں گورنر نے شرکا سے خطاب میں کہا کہ فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے کانووکیشن کی صدارت کرنا باعث افتخار ہے تمام کامیاب طالبات، انکے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں فیلڈ مارشل جنرل حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں ہم نے دشمن کو دھول چٹا دی ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کو شکست دے کر پاکستان کی عزت میں دنیا بھر میں مذید اضافہ ہوا ہے۔ 4 دن کی بھارت سے جنگ نے گرین پاسپورٹ کی عزت میں اضافہ کیا ہے۔ عالمی سطح پر پاکستان کی امن دوستی کو سراہا جا رہا ہے جو بڑی سفارتی کامیابی ہے۔بھارت تنہائی کا شکار ہے، پاکستان کی پذیرائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی کوخواتین کی پہلی یونیورسٹی ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

ریسرچ کے لیے فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی میں اچھا بجٹ مختص کیا ہوا ہے جس سے ہماری طالبات اور عمدہ کارکردگی دکھا رہی ہیں۔ چیئرمین ایچ ای سی پروفیسر مختیار احمد نے کہا کہ اعلی تعلیم کے میدان میں جدید طرز پر تبدیلیاں لا رہے ہیں وسائل کی کمی کے باوجود طلبہ و طالبات نے پاکستان کا نام روشن کیا ہے نیت ٹھیک ہو تو سب ٹھیک ہو جاتا ہے آنے والا دور زیادہ کامیابی کا دور ہو گا۔ یہ ملک اللہ کا انعام ہے، ہمیں صرف نیت صاف اور محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ طلبہ و طالبات کی ذمہ داری ہے کہ اس ملک کو آگے لے کر جائیں طالبات کے لئے فاطمہ جناح اور بے نظیر بھٹو رول ماڈل خواتین ہیں۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات