Live Updates

&حضرت امام حسین ؓ کی شہادت کا مقصد ظلم و جبر کے نظام اور تسلط کو روکنا تھا ،حافظ محمد ادریس

جمعہ 27 جون 2025 21:35

eلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2025ء) جماعت اسلامی کے رہنما حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ اسلامی سال کا پہلا مہینہ محرم الحرام تاریخ اسلام کی عظیم ترین شہادتوں کی یاد یں تازہ کردیتاہے۔ یکم محرم الحرام کو دنیا کو پہلی فلاحی ریاست کا نظام دینے والے حضرت عمر فاروق ؓ اور دسویں محرم کو حضرت امام حسین ؓ اپنے خاندان سمیت شہید کردیئے گئے ۔

حضرت امام حسین ؓ کی شہادت قیامت تک آنے والے مسلمانوںکو یہ درس دیتی ہے کہ ظلم کے نظام کو قبول کرنے کی بجائے اس کے خاتمہ کیلئے جان پر کھیل جانا ہی اصل زندگی ہے ۔ حضرت امام حسین ؓ کے اسوہ پر چلنے والے کسی صورت بھی ظلم کے نظا م کو برداشت نہیں کرسکتے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

حافظ محمد ادریس نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں ہزاروں معصوم بچوں اور خواتین کا قتل عام کیا ۔پوری دنیا نے اس کی شدیدمذمت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا مگر امریکہ نے اسرائیل کی سرپرستی کرتے ہوئے جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرکے ثابت کردیا کہ دنیا میں قیام امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ خود امریکہ ہے ۔ ہزاروں فلسطینیوں کا قتل عام کرنے والے اسرائیل کو اس کے مظالم کی سزا ضرور ملے گی ۔

غزہ کے شہداء کاخون رائیگاں نہیں جائے گا وہ وقت دور نہیں جب اسرائیل عبرت کا نشان بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف غزہ کے معصوم بچے اپنے پاکیزہ خون سے شہادتوں کی اس عظیم داستان میں رنگ بھر رہے ہیں اور دوسری طرف عالم اسلام کے حکمران امریکہ کی غلامی قبول کرکے ٹرمپ کی چاپلوسی میں لگے ہوئے ہیں ۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات