چوہدری حامد حمید کی اہلیہ ارم حامد کو سرگودھا سے خواتین کی مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی نامزد کر لیا گیا

ہفتہ 28 جون 2025 15:01

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)سابق وفاقی وزیر مملکت و معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان چوہدری حامد حمید کی اہلیہ ارم حامد کو سرگودھا سے خواتین کی مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی نامزد کر لیا گیا جن کے منتخب ہونے پر مسلم لیگ سیکرٹریٹ بلاک 25 پر جشن کا سماں رہا جہاں مبارکباد دینے والوں کا تانتا باندہ گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق ایم این اے چوہدری حامد حمید نے کہا کہ اپنے قائد میاں نوازشریف اور تمام پارٹی قیادت کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا اور آج میری اہلیہ کو مخصوص نشست کیلئے نامزد کیا، چوہدری حامد حمید نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں تمام مخصوص نشستیں حکومت اور اتحادی جماعتوں کو دی گئی ہیں،چوہدری حامد حمید نے سرگودھا سے مسلم لیگ ن کے ورکرز کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہر وقت مسلم لیگ ن کا ساتھ دیا۔

میں اپنے حلقہ این اے 84 کی غیور عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے آپ کی بہن، بیٹی کو آپ کی خدمت کیلئے رکن قومی اسمبلی نامزدہ کیا ہے اور نشااللہ میں اور میری اہلیہ ہمیشہ کی طرح سرگودھا کی ماوں بہنوں بیٹیوں بزرگوں نوجوانوں کی خدمت کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔