
پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، 26 اپوزیشن ارکان معطل، الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھجوانے کا اعلان
غنڈہ گردی کی جا رہی ،جمہوریت کے نام پر ایوان کا تقدس پامال کرنے والوں کو اب جواب دینا ہوگا‘اسپیکر ملک احمد خان
ہفتہ 28 جون 2025 19:45
(جاری ہے)
جمہوریت کے نام پر ایوان کا تقدس پامال کرنے والوں کو اب جواب دینا ہوگا۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ معطل ہونے والے ارکان نے ایوان میں ایجنڈا پیپرز پھاڑے، خواتین ارکان پر کتابیں پھینکیں، نازیبا نعرے لگائے اور وزیر خزانہ پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔
سپیکرملک محمد احمد خان نے 16 جون کے بجٹ اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کچھ اراکین نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، مائیک توڑے، اور ڈیسکوں پر چڑھ کر توڑ پھوڑ کی، جس سے 30 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ ان پر فی کس 2 لاکھ 3 ہزار 550 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے، اور ہدایت دی گئی ہے کہ اگر سات دن میں ادائیگی نہ کی گئی تو پنجاب گورنمنٹ ڈیو ریکوری آرڈیننس 1962 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔سپیکرملک محمد احمد خان نے واضح کیا کہ احتجاج رکن اسمبلی کا آئینی و سیاسی حق ہے، مگر گالم گلوچ، گریبان پکڑنا، ایوان کو یرغمال بنانا اور عدالتوں پر حملہ آور ہونا جمہوریت نہیں۔میں وہی سپیکر ہوں جس نے واضح کیا تھا کہ کسی رکن کو گرفتار نہیں ہونے دوں گا، مگر اس رعایت کا غلط استعمال کیا گیا۔سپیکرملک محمد احمد خان نے کہا کہ کچھ عناصر ایوان اور نظام کو تباہ کرنا چاہتے ہیں اور وہ جمہوریت کے دشمن بن چکے ہیں۔سپیکر نے کہا کہ وہ آئندہ بھی آئین، قانون اور پارلیمانی اقدار کی بالا دستی کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔معطل ہونے والے اراکین میں ملک فہاد مسعود، محمد تنویر اسلم، سید رفت محمود، یاسر محمود قریشی، کلیم اللہ خان، محمد انصر اقبال، علی آصف، ذوالفقار علی، احمد مجتبیٰ چودھری، شاہد جاوید، محمد اسماعیل، خیال احمد، شہباز احمد، طیب رشید، امتیاز محمود، علی امتیاز، راشد طفیل، رائے محمد مرتضیٰ اقبال، خالد زبیر نصار، چوہدری محمد اعجاز شفیع، محترمہ سائمہ کنول، محمد نعیم، سجاد احمد، رانا اورنگ زیب، شعیب امیر، اسامہ اصغر علی گجر شامل ہیں۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اسمبلی ایوان ہماری اجتماعی ملکیت ہے، اس کی حرمت پامال کرنے والوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے موجودہ سیاسی بیانیے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کیا کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ میں نے کیا عدالتوں پر چڑھائی میں کرتا ہوں اگر کسی کا لیڈر جیل میں ہے تو اس کا قصور سپیکر کا کیسے ہو سکتا ہی سوات واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ سترہ افراد کی ہلاکت انتہائی افسوسناک ہے، مگر یہ سوال بھی پیدا ہوتا ہے کہ حکومت کہاں تھی کیا صرف تمبو لگا کر تماشہ لگانا ہی عوامی خدمت ہی یہ سفاکیت کی انتہا ہے۔
مزید قومی خبریں
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.