نفیسہ شاہ کا سندھ طاس معاہدہ پر عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم

پاکستان نے عالمی ثالثی عدالت کے ذریعے سندھ طاس معاہدہ کے فیصلے پر بھارت کو تیسری بار شکست دی، بیان

ہفتہ 28 جون 2025 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے سندھ طاس معاہدہ پر عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں نفیسہ شاہ نے کہا کہ عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ بہترین فیصلہ ہے،دنیا مان چکی کی پاکستان ایک پر امن ملک ہے، اس فیصلے پر پاکستان کی عوام کو مبارک پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی ثالثی عدالت کے ذریعے سندھ طاس معاہدہ کے فیصلے پر بھارت کو تیسری بار شکست دی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی انتھک کوششوں کی وجہ سے آج یہ فیصلہ پاکستان کے حق میں آیا ہے، جس بہادری سے بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کا موقف دنیا کے سامنے پیش کیا میں انکو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔