ندیم افضل چن کا سندھ طاس معاہدہ پر عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم

ہفتہ 28 جون 2025 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء) مرکزی سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی ندیم افضل چن نے سندھ طاس معاہدہ پر عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں ندیم افضل چن نے کہا کہ عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کی عوام کے حق میں بہترین فیصلہ ہے، فیصلے پر پاکستان کی عوام کو مبارک پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ قیادت ہونے والی سفارتی دورے نے دنیا کے سامنے ثابت کیا کہ پاکستان پر امن ملک ہے جس پر انہیں تحسین پیش کرتا ہوں، ندیم افضل چن نے کہا کہ آج عالمی سطح پر پاکستان ایک امن پسند ملک ثابت ہوا ہے۔