Live Updates

گورنرسندھ کا شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پردہشتگردحملہ کی مذمت، شہداء کو خراجِ عقیدت

ہفتہ 28 جون 2025 22:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر دہشتگردحملے کی شدیدِ مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان انہوں نے کہا کہ بھارت کی سرپرستی میں خوارج کی کارروائی قومی سلامتی پر حملہ ہے،دشمن کے ناپاک عزائم کو پاک فوج نے بہادری سے ناکام بنایا ہے،انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران 14 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں،انہوں نے دہشتگرد حملہ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ملک کے دفاع کیلئے جان دینے والے جوان ہمارے اصل ہیرو ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ زخمی بچوں اور خاتون کی جلدی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات