
ایران کے اوپر سے بین الاقوامی پابندیاں اٹھنے کا فائدہ پاکستان کو ہوگا، سردار مسعود خان
بھارت کے بغیر سارک تنظیم کو بحال کرکے یورپی یونین یا آسیان طرز کی مشترکہ منڈی بنائی جاسکتی ہے غزہ میں جنگ بندی کے بغیر ایران اسرائیل جنگ بندی نا پائیدار ہے، سابق صدر کی میڈیا سے گفتگو
اتوار 29 جون 2025 14:55
(جاری ہے)
اگر غزہ میں جنگ بندی ہوتی ہے تو ایران کی اسرائیل کے ساتھ کشیدگی کی ایک بڑی وجہ ختم ہو جائے گی اور ایسی صورت میں ایران کے اوپر کئی دہائیوں سے عائد بین الاقوامی معاشی اور مالیاتی پابندیاں بھی ختم ہو جائیں گی۔
ایک سوال کے جواب میںاُنہوں نے مزید کہا کہ کچھ عرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کرنے جارہے ہیں، سردار مسعود خان نے کہا کہ بہت سے عرب اور افریقی مسلمان ممالک پہلے ہی اسرائیل کو تسلیم کر چکے ہیں جن میں متحدہ عرب امارات، مصر، اردن، مراکو وغیرہ شامل ہیں اب صرف سعودی عرب ایسا ملک ہے جس کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔ سعودی عرب چاہتا ہے وہ اسرائیل کے ساتھ ان شرائط کے تحت سفارتی تعلقات قائم کرنے کے لئے تیار ہے کہ اس کی علاقائی سلامتی کو یقینی بنایا جائے اور بعض ایسے ضروری اقدامات اٹھائے جن کے نتیجہ میں آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے ٹائم فریم دیا جائے۔ دوسرے عرب ممالک بھی یہ مطالبہ کررہے ہیں کہ فلسطین خاص طور پر غزہ میں نسل کشی بند کرائی جائے اور نسل کشی، جنگی جرائم اور مظالم کے ذمہ داران کو جوابدہ ٹھہرایا جائے۔ اس وقت روس، چین طاقتور ممالک ضرور لیکن اس وقت بین الاقوامی سطح پر اور خاص طور پر مشرق وسطی میں امریکہ کو اثر و رسوخ حاصل ہے لہذا امریکہ سے بجا طور پر توقع رکھی جا رہی ہے کہ وہ فلسطین کے مسئلہ میں ایک ذمہ دارانہ کردار ادا کرتے ہوئے اس خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنائے اور غزہ میں قتل و غارتگری کو رکوائے۔ بھارت کے بغیر جنوبی ایشیائی ممالک کی تنظیم سارک کو دوبارہ متحرک کرنے کے بارے میں پوچھے گئے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے سابق صدر آزاد جموں وکشمیر و سینئر سفارتکار سردار مسعود خان نے کہا کہ سارک تنظیم کی بحالی ایک اہم قدم ہوگا یہ قدم مشکل ضرور ہے لیکن ناقابل عمل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ درست ہے کہ ہندوستان جنوبی ایشیا کا حصہ ہے لیکن ہندوستان کے ہمسایہ ممالک خاص طور پر پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال اور مالدیپ وغیرہ کے ساتھ اچھے تعلقات نہیں ہیں۔ یہ ایک تاریخی حقیقت ہے کہ پاکستان، بنگلا دیش، سری لنکا دوسری ممالک نے جب بھی سارک تنظیم کو متحرک کرنے کی کوشش کی تو ان کوششوں کے آگے بھارت دیوار بن کر کھڑا ہوگیا اس وجہ سے یہ ایک مشکل کام ضرور ہے لیکن پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کے ممالک کی یہ خواہش رہی ہے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ معاشی تعاون کریں اور آسیان ممالک کی تنظیم یا یورپی یونین کی طرح جنوبی ایشیا کے ممالک بھی ایک مشترکہ معاشی منڈی قائم کریں اور ایک فریم ورک کے اندر رہ کر تمام ممالک سرمایہ کاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی اس معاملے میں کوئی پیشرفت ہوتی نظر نہیں آرہی لیکن اس طرف قدم ضرور اٹھانا چاہیے۔
مزید کشمیر کی خبریں
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.