کراچی کے 6 اضلاع میں پیپلز پارٹی کے ضلعی عہدیداران سمیت پی ایس کے عہدیداران کے ناموں کا اعلان کردیاگیا

اتوار 29 جون 2025 15:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمدکھوڑو نے پارٹی قیادت کی منظوری سے کراچی کے 6 اضلاع میں پاکستان پیپلز پارٹی کے بقیہ ضلعی عہدوں کے لئے نئے ضلعی عہدیداران سمیت پی ایس کے عہدوں کے لئے نئے عہدیداران کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔پیپلز پارٹی سندھ کے صدر کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے بقیہ عہدوں پر پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے نائب صدر ون کے لئے عظیم کاچھیلو، نائب صدر ٹو کے لئے رفیق جت اور ریاض بلوچ کو نائب صدر تھری، مجاہد جوکھیو کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری ون ،بخت ترین کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری ٹو مقرر کیا گیا ہے جبکہ نعیم عباسی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری اور آغا طارق پٹھان ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ٹو، ایم رئوف بلوچ کو ریکارڈ اینڈ ایونٹ سیکرٹری ، قاسم بلوچ پی آر اینڈ کوآرڈی نیشن سیکرٹری جبکہ رانا پرویز کو پیپلز پارٹی ضلع ملیر کا فنانس سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ضلع ملیر کے پی ایس 84 کے لئے حاجی علی احمد جوکھیو کو صدر ، حاجی منظور جنرل سیکرٹری، محمد حسن مینگل سینئر نائب صدر ، علی گوہر ابڑو انفارمیشن سیکرٹری اور کاشف علی منگی کو ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ضلع ملیر کے پی ایس 85 کے لئے مرتضی یار محمد صدر ، عبدالستار جوکھیو جنرل سیکرٹری، ابوبکر میمن سینئر نائب صدر اور عبدالستار بٹ کو انفارمیشن سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔

ضلع ملیر کے پی ایس 86 کے لئے نذیر بھٹو کو صدر، رسول خان سواتی جنرل سیکرٹری انور بلوچ سینیئر نائب صدر اور دلی جان مروت کو انفارمیشن سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ ضلع ملیر کے پی ایس 87 کے لئے جان عالم جاموٹ کو صدر ،امیر جت جنرل سیکرٹری، حاجی مثال خان سینئر نائب صدر اور رستم شاہزیب کو انفارمیشن سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ضلع ملیر کے پی ایس 88 کے لئے اورنگزیب خان صدر، ایم حسن بلوچ جنرل سیکرٹری، کشکول خان سینئر نائب صدر اور طارق جان کو انفارمیشن سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔

ضلع ملیر کے پی ایس 89 کے لئے جان محمد بلوچ صدر ، عبدالوہاب خان جنرل سیکریٹری، راجہ نعیم اختر سینئر نائب صدر اور منیر ایوب بلوچ کو انفارمیشن سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔پیپلز پارٹی ضلع سینٹرل کے لئے مقرر کئے گئے بقیہ ضلعی نئے عہدیداران میں اصغر لال نائب صدر ون، نیاز خان نائب صدر ٹو،رائوحید نائب صدر تھری ، سکندر بکک ڈپٹی جنرل سیکرٹری ون ،عاطف مشتاق ڈپٹی جنرل سیکرٹری ٹو، حسن وارثی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ،را زکہ ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ،توقیر احمد ریکارڈ اینڈ ایونٹ سیکرٹری ،ایم اشرف پی آر اینڈ کوآرڈی نیشن سیکرٹری جبکہ عبدالقدوس کو پیپلز پارٹی ضلع سینٹرل کا فنانس سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی ضلع سینٹرل کے پی ایس 122 کے لئے اکرم اعوان صدر، شاہزیب ستی جنرل سیکرٹری ، انجنئر عمیر ملک سینئر نائب صدر جبکہ رائو عبدالرحمان کو انفارمیشن سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ ضلع سینٹرل کے پی ایس 123 کے لئے رحمت علی صدر ، رانا عقیل جنرل سیکریٹری ،شیراز اعوان سینئر نائب صدر اور انجینئر نیئر کو انفارمیشن سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔

ضلع سینٹرل کے پی ایس 124 کے لئے احسن علی صدر،آصف سموں جنرل سیکرٹری، شہروز سمیع سینئر نائب صدر اور آصف قریشی کو انفارمیشن سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ضلع سینیٹرل کے پی ایس 125 کے لئے ایس ایم نقی صدر ، ظفر بابو جنرل سیکرٹری، ظریف خان سینئر نائب صدر اور آفاق الیاس کو انفارمیشن سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ ضلع سینٹرل کے پی ایس 126 کے لئے حسن خان صدر ،نثار عزیز آبادی جنرل سیکریٹری ، فیضان درانی سینئر نائب صدر اور سعد بن یوسف کو انفارمیشن سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے ضلع سینٹرل کے پی ایس 127 کے لئے رضوان رفیق صدر،جاوید بکک جنرل سیکرٹری، عبدالواحد چھٹو سینئر نائب صدر اور وقار قریشی کو انفارمیشن سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے ۔

ضلع سینٹرل کے پی ایس 128 کے لئے عارف قریشی صدر ،نیئر حسین جنرل سیکریٹری ،اصغر قریشی سینئر نائب صدر اور فرحان شبیر کو انفارمیشن سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ ضلع سینٹرل کے پی ایس 129 کے لئے فیصل شیخ صدر ، ذاکر بھٹی جنرل سیکریٹری، آفتاب برفت سینئر نائب صدر اور قاسم خان انفارمیشن سیکریٹری مقرر کئے گئے ہیں۔ضلع سینٹرل کے پی ایس 130 کے لئے شاہد شدو صدر ،عاصم زمان جنرل سیکریٹری ،عظمت بروہی سینئر نائب صدر اور چودھری ظفر انفارمیشن سیکریٹری مقرر کئے گئے ہیں ۔

پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے لئے مقرر کئے گئے بقیہ ضلعی عہدیداران میں رحمان باجوہ نائب صدر ون، طاہر خان نائب صدر ٹو ،نسیم شیخ نائب صدر تھری ،عمران صدیقی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ون ،ناصر لودھی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ٹو، معیز الدین ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری ون ،علی نواز جمالی ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری ٹو افتخار چانڈیو ریکارڈ اینڈ ایوینٹ سیکریٹری سائین بخش بنگلانی پی آر اینڈ کوآرڈی نینشن سیکریٹری جبکہ یاسر بن عامر کو پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کا فنانس سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔

ضلع کورنگی کے پی ایس 90 کے لئے حیدر جوکھیو صدر ، سجاد اعوان جنرل سیکرٹری ، محسن عابدی سینئر نائب صدر اور ساجد ترمزی کو اطلاعات سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ضلع کورنگی کے پی ایس 91 کے لئے زرتاش ملک صدر ،اختر ڈومکی جنرل سیکریٹری، خالد خان سینئر نائب صدر اور رائو جاوید اطلاعات سیکریٹری مقرر کئے گئے ہیں۔ ضلع کورنگی کے پی ایس 92 کے لئے متین لودھی صدر،فیضان نسیم جنرل سیکریٹری ، سہیل حبیب سینئر نائب صدر اور سفیر قریشی اطلاعات سیکریٹری مقرر کئے گئے ہیں۔

ضلع کورنگی کے پی ایس 93 کے لئے حبیب بھنگر صدر ، کامران صابر جنرل سیکریٹری ، ندیم اختر سینئر نائب صدر اور اویس مصطفی انفارمیشن سیکریٹری مقرر کئے گئے ہیں۔ ضلع کورنگی کے پی ایس 94 کے لئے کوثر عابدی صدر ،نبی داد جنرل سیکریٹری ،اسد مجاہد سینئر نائب صدر اور حفیظ چنا کو انفارمیشن سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ ضلع کورنگی کے پی ایس 95 کے لئے سلیم اعوان صدر علی نواز کاریجو جنرل سیکریٹری ، اکبر ابڑو سینئر نائب صدر اور سید وقاص حسین شاہ کو اطلاعات سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔

ضلع کورنگی کے پی ایس 96 کے لئے ستار گبول صدر ،علی بخش لنگاہ جنرل سیکرٹری ، شاہنواز سینئر نائب صدر اور ذیشان خٹک کو اطلاعات سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے ۔پیپلز پارٹی ضلع ایسٹ کے بقیہ عہدوں پر مقرر کئے گئے نئے عہدیداران میں مزمل قریشی نائب صدر ون ،دلدار برفت نائب صدر ٹو ،حاکم علی جسکانی نائب صدر تھری ،خاور شاہ ڈپٹی جنرل سیکریٹری ون، شہزاد ناتھا ڈپٹی جنرل سیکریٹری ٹو،حسام شامی ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری ون ،ارتضی عبدالقیوم ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری ٹو انتخاب کاظمی ریکارڈ اینڈ ایونٹ سیکریٹری ،وھاب بلوچ پی آر اینڈ کورآرڈینیشن سیکریٹری جبکہ کاشف تھہیم کو پیپلز پارٹی ضلع ایسٹ کا فنانس سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔

ضلع ایسٹ کے پی ایس 97 کے لئے لالا رحیم صدر ،حسین برفت جنرل سیکریٹری، محمد خان آقاخیل سینئر نائب صدر اور صمد بروھی انفارمیشن سیکریٹری مقرر کئے گئے ہیں۔ضلع ایسٹ کے پی ایس 98 کے لئے بشیر خاصخیلی صدر مصباح خان جنرل،سیکریٹری، تاج محمد وسان سینئر نائب صدر اور بخت سومرو اطلاعات سیکریٹری مقرر کئے گئے ہیں۔ ضلع ایسٹ کے پی ایس 99 کے لئے مستی خان صدر ،علی شیر گبول جنرل سیکریٹری، اقبال پیرزادہ سینئر نائب صدر نور آقا خیل نائب اور فراز احمد اطلاعات سیکریٹری مقرر کئے گئے ہیں۔

ضلع ایسٹ کے پی ایس 100 کے لئے بلال خان صدر ،حیدر علی عمرانی جنرل سیکریٹری ، سید سعید حیدر سینئر نائب صدر اور فراز احمد اطلاعات سیکریٹری مقرر کئے گئے ہیں۔ضلع ایسٹ کے پی ایس 101 کے لئے ایوب عتیق صدر ، نواز بلوچ جنرل سیکریٹری، عامر خان سینئر نائب صدر اور اعجاز بٹ اطلاعات سیکریٹری مقرر کئے گئے ہیں۔ضلع ایسٹ کے پی ایس 102 کے لئے سیدہ عقربہ فاطمہ صدر نعیم شاہ جنرل سیکریٹری، شریف بلوچ سینئر نائب صدر گلباز خان نائب صدر اور عبدالرحمان سردار اطلاعات سیکریٹری مقرر کئے گئے ہیں۔

ضلع ایسٹ کے پی ایس 103کے لئے ارشد جان صدر، غلام دانہ جنرل سیکریٹری ،منصور چچا سینئر نائب صدر اور بلال حمید اطلاعات سیکریٹری مقرر کئے گئے ہیں۔ضلع ایسٹ کے پی ایس 104کے لئے قمر احمد خان صدر ،طاہر گجر جنرل سیکریٹری،کاشف شیخ سینئر نائب صدر اور فضل ملا اطلاعات سیکریٹری مقرر کئے گئے ہیں۔ضلع ایسٹ کے پی ایس 105 کے لئے محمد اقبال صدر ، فرحان غنی جنرل سیکریٹری ، فدا تنولی سینئر نائب صدر اور مقبول چنڑ اطلاعات سیکریٹری مقرر کئے گئے ہیں ۔

پیپلز پارٹی ضلع سائوتھ کے بقیہ عہدوں پر مقرر کئے گئے دیگر عہدیدران میں اشفاق میمن نائب صدرون ،ملک فیاض نائب صدر ٹو، نور محمد ہنگورو نائب صدر تھری ،پرویز اعوان ڈپٹی جنرل سیکریٹری ون ،انور چاکی سومرو ڈپٹی جنرل سیکریٹری ٹو،ایم نعیم بلوچ ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری ، اقبال بلوچ ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری ،ساجد شاہ ریکارڈ اینڈ ایونٹ سیکریٹری ،شوکت گلگتی پی آر اینڈ کوآرڈینیشن سیکریٹری اور اقبال کاکڑ کو پیپلز پارٹی ضلع سائوتھ کا فنانس سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔

ضلع سائوتھ کے پی ایس 106 کے لئے عثمان ہنگورو صدر نثار بلوچ جنرل سیکریٹری ابوزر ماڑی والا سینئر نائب صدر اور عرفان درانی اطلاعات سیکریٹری مقرر کئے گئے ہیں ضلع سائوتھ کے پی ایس 107 کے لئے حبیب حسن صدر ،ادا غفار لاسی جنرل سیکریٹری ، فرحان گھانچی سینئر نائب صدر اور عنایت مروت اطلاعات سیکریٹری مقرر کئے گئے ہیں۔ضلع سائوتھ کے پی ایس 108 کے لئے ایم علی گھانچی صدر ،اورنگزیب خان جنرل سیکریٹری ،علی سومرو ،سینئر نائب صدر اور نور اعوان کو اطلاعات سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔

ضلع سائوتھ کے پی ایس 109 کے لئے اقبال کشمیری صدر ، اشرف شاہ جنرل سیکریٹری ، رانا رضوان سینئر نائب صدر اور سلمان اطلاعات سیکریٹری مقرر کئے گئے ہیں۔ضلع سائوتھ کے پی ایس 110 کے لئے سعید مونی صدر ،عمران بلوچ جنرل سیکریٹری ،ایم جمیل سینیئر نائب صدر اور فیاض پیرزادہ اطلاعات سیکریٹری مقرر کئے گئے ہیں۔پیپلز پارٹی ضلع کیماڑی کے بقیہ عہدوں کے لئے مقرر کئے گئے ضلع کے دیگر عہدیداران میں شریف میمن نائب صدر ون ، سرفراز جدون نائب صدر ٹو ،سلمان آفریدی نائب صدر تھری، بابر شاہ ڈپٹی جنرل سیکریٹری ون ،نادر شاہ ڈپٹی جنرل سیکریٹری ٹو، عمر دراز ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری ، راشد خان ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری ٹو، ایاز بونیری ریکارڈ اینڈ ایونٹ سیکریٹری ، مولابخش کھوسو پی آر اینڈ کوآرڈینیشن سیکریٹری جبکہ انجینئر ابراہیم بلوچ کو پیپلز پارٹی ضلع کیماڑی کا فنانس سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔

ضلع کیماڑی کے پی ایس 111 کے لئے عبالکریم انصاری صدر، عثمان پڑھیار جنرل سیکریٹری، حاجی کریم بلوچ سینیئر نائب صدر، ایم بشیر بلوچ نائب صدر اور ملک فضل اطلاعات سیکریٹری مقرر کئے گئے ہیں۔ضلع کیماڑی کے پی ایس 112 کے لئے آصف موسی صدر ،عارف تنولی جنرل سیکریٹری ،خالد نیازی سینئر نائب صدر اور جاوید بلوچ اطلاعات سیکریٹری مقرر کئے گئے ہیں۔

ضلع کیماڑی کے پی ایس 113 کے لئے عجب خان سواتی صدر ،الٰہی بخش جنرل سیکریٹری ،معاذ جعفری سینئر نائب صدر ،غفار پٹنی نائب صدر اور ڈاکٹر مراد اطلاعات سیکریٹری مقرر کئے گئے ہیں۔ضلع کیماڑی کے پی ایس 114 کے لئے اقبال بلوچ صدر ،مسعود عباسی جنرل سیکریٹری ،حمید خان سینئر نائب صدر ،زاہد بلوچ نائب صدر اور جہانگیر مغل اطلاعات سیکریٹری مقرر کئے گئے ہیں۔ضلع کیماڑی کے پی ایس 115 کے لئے آصف خان صدر حسن علی جنرل سیکریٹری ،امان اللہ سینئر نائب صدر اور عبدالقادر بنگالی کو اطلاعات سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔