Live Updates

حسین کوٹ آپریشن میں مارے گئے زرنوش نسیم جبران نسیم اور دوسرے واقعی دہشت گرد تھے‘ایس پی پونچھ ریاض مغل

اتوار 29 جون 2025 18:00

ةراولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2025ء) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس چغتائی‘ جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ حسن ابراہیم وزیر حکومت عامر الطاف اور سابق وزیر طائر انور نے حسین کوٹ پولیس آپریشن پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی بھرپور مخالفت کر دی اور کہا کہ ہر وقت جوڈیشل کمیشن بننے لگے تو پھر حکومتی رٹ نہیں ہوتی انہوں نے آپریشن میں شہید ہوئے پولیس اہل کاروں طارق بشیر اور گلفراز کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمارے ہیرو ہیں اس موقع پر ایس پی پونچھ ریاض مغل نے دعوی کیا کہ حسین کوٹ آپریشن میں مارے گئے زرنوش نسیم جبران نسیم اور دوسرے دو لوگ واقعی دہشت گرد تھے ان کا پہلا ٹارگٹ آرمی پبلک سکول راولاکوٹ اور دوسرا اقدام ہاڑی گہل پولیس چوکی پر حملہ کرنا تھا اس کے بعد ہاڑی گہل پولیس چوکی اور باغ میں انہوں نے دہشت گرد کاروائیاں کرنا تھی ہم ان کو زندہ گرفتار کرنا چاہتے تھے مگر انہوں نے چھاپہ کے وقت بلاسٹ کیا جس کے بعد دو طرفہ فائرنگ ہوئی جس میں ہمارے دو جوان شہید ہوئے کچھ زخمی ہوئے اور چاروں دہشت گرد بھی مارے گئے ایس ایس پی پونچھ ریاض مغل نے یہ دعوی شہید اور زخمی پولیس اہل کاروں کی یاد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر حکومت عامر الطاف اور ممبر اسمبلی حسن ابراہیم نے کہا کہ وہ قانون کے ساتھ کھڑے ہیں اگر مارے گئے لوگ دہشت گرد نہیں تھے پھر وہ جنگل میں کیا کر رہے تھے ان کا کہنا تھا کہ ہم نہ کسی جھتے کا ساتھ دے سکتے ہیں نہ دہشت گردوں کی حمائیت کر سکتے ہیں ہم صرف قانون کے ساتھ ہوں گے مقامی لوگ بھی قانون کا احترام کرتے ہیں اور قانون کے ساتھ کھڑے ہیں تقریب سے ڈی آئی جی پونچھ ظہیر خان اور سابق وزیر طاہر انور نے بھی خطاب کیا ان مقررین نے پولیس کے کردار کو زبردستی خراج عقیدت و خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہم ان قربانیوں کو فراموش نہیں ہونے دیں گے اور پونچھ کی پرامن سرزمین کو اکھاڑہ بنانے کی ہر سازش ناکام کریں گے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات