۵ تھوڑی سی بارش نے حیسکو، بلدیہ، واسا اور ضلعی انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کا پول کھول دیاہے ،محمد خالد قادری

Kوفاقی اور صوبائی حکومت غفلت سے کب جاگیں گی،حیسکو پورا سال فالٹ اور مینٹیننس کے نام پر نہ صرف لائٹ بند کر کے عوام کو اذیت میں مبتلا کرتی ہے،نائب صدر پاکستان سنی تحریک

اتوار 29 جون 2025 20:45

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2025ء) پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی نائب صدر محمد خالد قادری نے کہاہے کہ تھوڑی سی بارش نے حیسکو، بلدیہ، واسا اور ضلعی انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کا پول کھول دیاہے ۔ وفاقی اور صوبائی حکومت غفلت سے کب جاگیں گی،حیسکو پورا سال فالٹ اور مینٹیننس کے نام پر نہ صرف لائٹ بند کر کے عوام کو اذیت میں مبتلا کرتی ہے بلکہ کروڑوں روپیہ اس مد میں خرچ ہوتا ہے لیکن رزلٹ زیرو آتا ہے۔

اس دفعہ تو حیسکو نے ایسی اعلی کارکردگی دکھائی کہ عوام کو آنسوئوں سے رلا دیا، کیا وفاقی وزیر پانی و بجلی کیا ایکشن لیں گی یا عوام کے نصیبوں میں ظلم سہنا ہی لکھا ہے۔ بلدیہ کی ناقص کارکردگی بھی سامنے آگئی ادھر بارش ادھر گٹر نالوں کا پانی سڑکوں پرنکلنا،نماز کیلئے جانا دشوار، سندھ کے دوسرے بڑے شہر کو لاوارث بنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سے بہتر ہے کہ حیدرآباد کو آفت زدہ اور رودل گاں میں تبدیل کردیں۔

دریں اثنا محمد خالد قادری نے سانحہ سوات کی نااہلی پر وزیر اعلی اور گورنر خیبر پختونخواہ سے مطالبہ کیا کہ وہ استعفی دے دیں۔ 17افراد 3گھنٹے مدد کیلئے پکارتے رہے کوئی ریسکیو ضلعی انتظامیہ محکمہ مدد کو نہ آسکا کیا ساری سرکاری سہولتیں صرف حکمرانوں، امیروں اور بیورو کریٹس کیلئے ہیں غریب عوام کو کوئی جینے کا حق نہیں ہے۔ ہر سال سیاح ان علاقوں کا رخ کرتے ہیں اور کروڑوں روپے خرچ کرتے ہیں مگر ایسے مقامات پر کوئی حفاظتی اقدامات نہیںہے ،اس مجرمانہ غفلت پر سوات کی ضلعی انتظامیہ پر مقدمہ درج ہونا چاہئے۔ محمد خالد قادری نے سانحہ سوات میں جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی۔