م*ہانیہ عامر کی سردار جی تھری نے پاکستان میں کمائی میں سلطان کو بھی پیچھے چھوڑدیا

xفلم نے پہلے ہی دن اس نے تقریبا 4 کروڑ 50 لاکھ روپے کی کمائی کی

پیر 30 جون 2025 18:05

= لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2025ء) ہانیہ عامر کی بھارتی پنجابی فلم سردار جی تھری نے ریلیز کے پہلے ہی دن پاکستان میں باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا اور کمائی میں سلمان خان کی فلم سلطان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔بھارت میں سیاسی کشیدگی اور بائیکاٹ کی اپیلوں کے باوجود بھارتی پنجابی فلم سردار جی تھری نے پاکستان میں ریلیز کے پہلے ہی دن ریکارڈ قائم کر دیا اور یہ فلم ملک میں سب سے زیادہ پہلے دن کمائی کرنے والی بھارتی فلم بن گئی۔

فلم 27 جون کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہوئی اور انڈسٹری رپورٹس کے مطابق پہلے ہی دن اس نے تقریبا 4 کروڑ 50 لاکھ روپے (5 لاکھ امریکی ڈالر)کی کمائی کی۔22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان سفارتی کشیدگی کے باعث یہ فلم بھارت میں ریلیز نہیں ہو سکی، تاہم اس کے باوجود پاکستان میں سینما گھروں میں شائقین نے اسے بھرپور پذیرائی دی۔

(جاری ہے)

فلم نے سلمان خان کی 2016 کی بلاک بسٹر فلم سلطان کا ریکارڈ توڑ دیا اور ریلیز کے پہلے ہی دن 3 کروڑ 50 لاکھ روپی(ایک لاکھ 25 ہزار امریکی ڈالر)کا بزنس کیا، جو پاکستان میں کسی بھی بھارتی فلم کی پہلے دن کی سب سے بڑی کمائی ہے۔فلم کی کاسٹ میں اداکارہ ہانیہ عامر کی شمولیت پر ہونے والی بحث اور بھارت میں سیاسی ردعمل نے پاکستانی شائقین کی دلچسپی مزید بڑھا دی اور اسی دلچسپی نے انہیں فلم دیکھنے پر آمادہ کیا۔

قبل ازیں، فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے بھارتی پنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ نے بی بی سی ایشین نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے وضاحت کی تھی کہ فلم کو بھارت کے بجائے بیرونِ ملک ریلیز کرنے کا فیصلہ پروڈیوسرز کے ساتھ مشورے سے کیا گیا، کیونکہ اس میں بھاری سرمایہ کاری کی گئی تھی۔انہوں نے کہا تھا کہ یہ فلم برطانیہ میں اس وقت شوٹ کی گئی تھی جب دونوں ممالک کے تعلقات معمول پر تھے اور پروڈیوسرز نے لاگت پوری کرنے کے لیے اسے بیرونِ ملک ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا۔

تنازع کے باوجود، سردار جی تھری بیرونِ ملک سب سے زیادہ کمائی کرنے والی تیسری بڑی پنجابی فلم بن گئی ہے، جب کہ اس سے آگے جٹ اینڈ جولیئٹ تھری اور کیری آن جٹا جیسی فلمیں ہیں۔تاہم، انڈسٹری تجزیہ کاروں کے مطابق ان دونوں فلموں کو ہفتے کے درمیانی دنوں میں ریلیز کیا گیا تھا، جب کہ سردار جی تھری کو جمعے کے روز ریلیز کیا گیا، جو عام طور پر زیادہ کمائی کا دن سمجھا جاتا ہے۔یہ ایک کامیڈی فلم ہے، جس میں دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کو بھوتوں کا پیچھا کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔