
ظ*مریم نواز حکومت کے حوالے سے کوئی آڈٹ رپورٹ اب تک جاری نہیں ہوئی‘عظمی بخاری
پیر 30 جون 2025 19:40
(جاری ہے)
ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لئے حکومت پنجاب نے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ عاشورہ کے دوران ممکنہ بارشوں کے پیش نظر تمام اضلاع کی انتظامیہ، لوکل گورنمنٹس اور واسا کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی اور عالمی صورتحال کے تناظر میں محرم الحرام کا موجودہ سال غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔ اُنہوں نے واضح کیا کہ کچھ شرپسند عناصر افواہیں اور من گھڑت خبریں پھیلا کر حالات خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن حکومت کسی کو امن و امان میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دے گی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات سمیت تمام سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔پاکپتن میں بچوں کی اموات پر کارروائی کرتے ہوئی12 نجی ہسپتال سیل کئے گئے ہیں، جن میں سے بعض میں زچگی گھروں میں ہوئی اور مریض تشویشناک حالت میں لائے گئے۔سرگودھا میں کارڈیالوجی کے بعد دسمبر تک کینسر کا سب سے بڑا ہسپتال بھی فعال ہوجائے گا۔فیصل آباد میں میٹرو سمیت متعدد میگا پروجیکٹس رواں سال شروع ہو رہے ہیں۔پنجاب کے 140 شہروں میں سیوریج کا نیا نظام ورلڈ بینک کی معاونت سے قائم کیا جائے گا اور فیصل آباد کے صحافیوں کے لئے کالونی سے متعلق جلد خوشخبری سننے کو ملے گی۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز حکومت کے حوالے سے کوئی آڈٹ رپورٹ اب تک جاری نہیں ہوئی اور ایک ناکام ٹولہ صرف طوفانِ بدتمیزی برپا کئے ہوئے ہے۔ جو لوگ خود کرپشن میں سر سے پاؤں تک لتھڑے ہوئے ہیں، وہ ہم سے سوال کرتے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ ''پی ٹی آئی دور میں خیبرپختونخوا میں 270 ارب روپے کی مبینہ کرپشن اور جعلی رسیدوں کا انکشاف ہو چکا ہے جبکہ ان کا‘مہا تما’آج توشہ خانہ کیس میں اپنی بیگم سمیت جیل میں ہے۔''انہوں نے مزید کہا کہ ''صحت کارڈ پروگرام نواز شریف کا ویژن تھا جسے پی ٹی آئی نے چوری کر کے اپنے نام سے پیش کیا۔ مریم نواز نے اقتدار میں آ کر پانچ سال کی 22 ارب روپے کی بقایا جات کی ادائیگی کی۔ ''صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ''بدتمیزی اور بہتان تراشی کا جواب ہم کارکردگی سے دیں گے۔ جو لاشوں پر سیاست کرتے ہیں، ان کے لئے مخصوص نشستوں کی کوئی اہمیت نہیں۔ ہم غلطی کریں گے تو تسلیم کریں گے، وہ تو اکڑتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
صدر مملکت کو نہیں نکالا جارہا ، محرم میں سیاست نہ کی جائے، عوام سوشل میڈیا کی خبروں پر دھیان نہ دیں ، کچھ نہیں ہورہا ، محسن نقوی
-
ایک ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر، یورو، ریال، درہم کی قدر میں اضافہ
-
اہل بیت کی عظیم قربانی کو رہتی دنیا تک فراموش نہیں کیا جاسکتا‘ سردار سلیم حیدر
-
یومِ عاشورہ ہمیں قربانی و ایثار ،صبرو استقامت کا درس دیتا ہے،سردار ایاز صادق
-
گورنر خیبرپختونخوا کا حسینیہ ہال صدر سے برآمد ہونیوالے نویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کا دورہ
-
سانحہ سوات کے وقت ائیر ایمبولنس پولوفیسٹول میں وزراء کے اہلخانہ کیلئے استعمال کی گئی، گورنر خیبرپختونخوا
-
امام حسین رضی اللہ عنہ کا پیغام پوری انسانیت کیلئے مشعلِ راہ ہے،فیصل کنڈی
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کے 26 ویں یومِ شہادت پر خراج عقیدت
-
اسمبلی میں احتجاج کی وجہ سے ارکان کو معطل نہیں کیا جا سکتا‘ سلمان اکرم
-
5 جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، شرجیل میمن
-
حکومت مضبوط ، کوئی رکن کہیں نہیں جا رہا، تحریک عدم اعتماد کا شوق رکھنے والے حقیقت دیکھ لیں گے، علی امین گنڈاپور
-
کربلا کی جنگ سے ہمیں بے لوث ، عظیم تر بھلائی کیلئے قربانی کی اہمیت کا درس ملتا ہے‘ مسرت جمشید چیمہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.