ؒ پاکستان کی بدنامی کی سب سے بڑی وجہ ضمیر فروشی کی سیاست، کرپشن اور آئین و جمہوریت سے غداری ہے، ترجمان تحریک انصاف

پیر 30 جون 2025 19:40

ُ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2025ء)پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ پاکستان کی بدنامی کی سب سے بڑی وجہ ضمیر فروشی کی سیاست، کرپشن اور آئین و جمہوریت سے غداری ہے،بھٹو کے سیاسی وارث آج پوری ڈھٹائی اور بے شرمی سے آئین اور جمہوریت کے خلاف ہر سازش کے مرکزی سہولتکار ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں ترجمان تحریک انصاف نے کہاکہ اکہتّر میں ملک دولخت کرنے کے مرکزی سہولتکار کے داماد نے آج پاکستان میں جمہوریت کے تابوت میں آخری کیل نصب کیا اور مقتدرہ سے اپنے حصے کا انعام پایا،دنیا دیکھ رہی ہے کہ ملک کے سب سے بڑے ڈاکو کو ایوانِ صدر میں بٹھا کر آئین کو ذبح کیا جارہا ہے،آئین اور جمہوریت کے بڑے بڑے چیمپئن اس ڈاکو کے نکمے سے بیٹے کے دربار میں گردنیں جھکائے ملت فروشی کا نظارہ کررہے ہیں، بنیادی انسانی، سیاسی اور جمہوری حقوق پامال کرنے اور عوام کا مینڈیٹ لوٹ کر چوروں میں بانٹنے والے پاکستان کی تباہی اور بدنامی کے ذمہ دار ہیں،خیبر سے کراچی تک عوام جانتے ہیں کہ بھٹو اور جنرل ضیا کی سیاسی اولاد ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ فرق پہلے بھی کچھ خاص نہیں تھا مگر آج ان کی حقیقت قوم پر پہلے سے بڑھ کر واضح اور عیاں ہے، ملک جب بھی آئین، قانون اور جمہوریت کی جانب لوٹے گا دنیا میں اس کی عزت بحال ہوگی اور مجرم اپنے جرائم پر جوابدہ ہوں گے، جاتی امراء کے قزاق اور سندھ کے ڈاکو کے بارے میں عوام کا آئندہ کا فیصلہ 8 فروری 2024 سے کسی طور مختلف نہیں ہوگا۔