Live Updates

ریلوے میں اصلاحات لاکر تقدیر بدل دیں گے‘حنیف عباسی

وزیر اعظم شہباز شریف 19جولائی کو لاہور ریلوے اسٹیشن میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کریں گے وزیراعظم نے ملک کو سنوارنے کا تہیہ کررکھا ہے ملک کو چیلنجز سے باہر نکال کر ڈیفالٹ سے بچایا ،دشمن کو ایسا جواب دیا جو ہمیشہ یاد رہے گا

منگل 1 جولائی 2025 16:55

ریلوے میں اصلاحات لاکر تقدیر بدل دیں گے‘حنیف عباسی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ریلوے میں اصلاحات لاکر تقدیر بدل دیں گے، وزیر اعظم شہباز شریف 19جولائی کو لاہور ریلوے اسٹیشن میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کریں گے، وزیراعظم نے ملک کو سنوارنے کا تہیہ کررکھا ہے ملک کو چیلنجز سے باہر نکال کر ڈیفالٹ سے بچایا ،دشمن کو ایسا جواب دیا جو ہمیشہ یاد رہے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر پاکستان ریلویز اور اخوت اسلامک مائیکرو فنانس کے درمیان قلیوں کو بلاسود قرضہ فراہم کرنے کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وفاقی وزیر حنیف عباسی نے بتایا کہ قلی بیس ماہ کے لئے پچاس ہزار روپے تک کا بلاسود قرضہ لے سکے گا۔

(جاری ہے)

ریلوے پولیس کانسٹیبل ایک سے پانچ تک کوچالیس لاکھ روپے کی رقم دیں گے اور راولپنڈی ،کراچی ،ملتان ،خانیوال سمیت بڑے اسٹیشنز کے قلیوں کو بلا سود قرضہ دیں گے۔

انہوںنے کہا کہ ہم نے تہیہ کرلیا ہے کہ ریلوے میں اصلاحات لاکر تقدیر بدل دیں گے، 19جولائی کو وزیر اعظم شہباز شریف لاہور ریلوے اسٹیشن پر ترقیاتی کاموں کا افتتاح بھی کریں گے۔کہاتھا مزدور کی مزدوری پسینہ خشک ہونے سے پہلے دیں گے ان حالات میں مزدور کی مزدوری وقت پر دی، ریلوے میں اوور ٹائم کا بھی مسئلہ حل کردیا ہے، تیس تیس سال چالیس چالیس سال تک لوگ محنت کرکے امیر ہوئے ہیں جس میں ان کی محنت و مشقت شامل ہے، قلیوں سے محبت آج کی نہیں ہے آپ سے بڑے ہیں جو پسینہ کی کمائی کھاتے ہیں۔

حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان سنوارنے کی ضرورت ہے ،وزیراعظم کو کہا کہ مشکل حالات ملک کو لے کر چلنا ہوگا،ایک بار بھی گلہ نہیں کہا کہ ٹریک ٹوٹا ہوا ہے تو کام نہیں کرنا، پی ڈی ایم حکومت میں آئے تو کہا گیا بہت بڑا بلنڈر مارا ہے تو کسی نے بھی ملک کو بچانا تھا، شہبازشریف نے ملک کو ڈیفالٹ سے نکالا، دشمن نے حملہ کیا تو پاک افواج کے ذریعے بہت بڑی شکست دی۔

انہوںنے کہا کہ چین کی درآمد کردہ بوگیوں کو مقامی سطح پر تیار کیا ہے لیکن کچھ افسران نے کام خراب کیا ہے، سیلون کو انسپکشن کے علاوہ کوئی ریلوے کا افسر استعمال نہیں کرے گا، وزراء کے دوست احباب نہیں بلکہ عوام کرائے پر خود استعمال کرے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین اخوت اسلامک مائیکروفنانس امجد ثاقب نے کہا کہ قلی عظیم لوگ ہیں جنہوں نے ہمارا بوجھ اٹھایا ہے، وزیر ریلوے کی درد مندی ہے جنہوں نے ریلوے کو جدید ترین لانے کی کوشش کی، ریلوے کے قلیوں کو بلاسود قرضہ ایک آغاز ہے ابتدائی طورپر چالیس لاکھ روپے کی رقم سے مختص کی، ریلوے کے ڈیڑھ سو قلیتوں کو چالیس لاکھ روپے کی رقم سے پچاس ہزار روپے دیں گے، قلی اس رقم سے کمپیوٹر خریدنے ، بچوں کی فیس ادا کرنے بیٹی کی شادی کرسکیں گے، قلیوں کو پچاس ہزار روپے بلاسود قرضہ دیاجائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ تین سو ارب روپے چالیس لاکھ خاندانوں کو بلاسود قرض دیا ہے، ہم پاکستان کے ہر ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں جاکر لوگوں کو قرضہ دیں گے، قلی پورے پاکستان کی خدمت کرتے ہیں جو ان کو ملتا ہے وہ خون پسینے کی کمائی ہے اگر انہیں قرض حسنہ دیدیں تو وہ شاید مسکرا دیں، حنیف عباسی نے شہبازشریف سے بھی قلیوں کو بلاسودقرضہ کا تذکرہ کیا تو وہ بہت خوش ہوئے۔امجد ثاقب نے کہا کہ قلی کا کوئی بچہ یا بچی ایف اے ایف ایس سی کا امتحان پاس کرکے کمپوٹر کورس کرنا چاہے گا تو تین سے ماہ میں مفت کورس کروائیں گے، قلی کا بچہ کیوں لاکھوں روپے نہیں کما سکتا قلی کا بچہ کیوں قلی بنے، جولائی کے ماہ میں پچیس لوگوں کو ابتدائی طورپر قرضہ دیدیں گے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات