پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان نوجوانوں کے تعاون کے فروغ کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

منگل 1 جولائی 2025 19:20

آغدام، آذربائیجان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) پاکستان اور آذربائیجان نے نوجوانوں کی ترقی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک تاریخی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کئے ہیں جو علاقائی شراکت داری اور نوجوانوں کی ترقی کے لئے ایک اہم پیشرفت ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق وزیرِاعظم یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن سیدہ آمنہ بتول نے پاکستان کی جانب سے اس یادداشت پر دستخط کئے۔

ایم او یو پر آذربائیجان کے شہر آغدام میں ایک باقاعدہ تقریب کے دوران آذربائیجان کے ہم منصبوں کے ساتھ دستخط کئے گئے۔ یہ شراکت داری مشترکہ اہداف، باہمی ہم آہنگی اور نوجوانوں پر مرکوز اقدامات، بین الثقافتی تبادلے اور علاقائی تعاون کے ذریعے مضبوط تعلقات کو فروغ دینے کے عزم پر مبنی ہے۔