ہمیں اپنے تضادات ،اختلافات ایک طرف رکھ کے قومی یکجہتی کو فروغ دینا ہو گا‘رانا جمیل منج

پیپلز پارٹی نے ہر دور میں بحرانوں سے نکال کر ملک کو سمت دی ،ہمیں بڑے تدبر اور تحمل سے آگے بڑھنا ہو گا

بدھ 2 جولائی 2025 16:08

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء) پیپلز پارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج نے کہا ہے کہہمیں اپنے تضادات اور اختلافات ایک طرف رکھ کے قومی یکجہتی کو فروغ دینا ہو گا،پیپلز پارٹی نے ہر دور میں بحرانوں سے نکال کر ملک کو سمت دی ہے،ہمیں بڑے تدبر اور تحمل سے آگے بڑھنا ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اس ملک میں بھٹو شہید نے عوام کے لئے جو ورثہ چھوڑا کوئی اور نہیں چھوڑ سکا،پاکستان کا دفاعی نظام بھٹو شہید کی دین ہے،چیئرمین بلاول بھٹو نے سفارتی محاذ پر پاکستان کے مخالف کو چاروں شانے چت گرایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر آصف زرداری نے اپنے اختیارات کم کر کے پارلیمانی نظام کو مضبوط بنایا۔پارلیمان کے استحکام تک ملکی نظام بہتر نہیں بنایا جا سکتا۔رانا جمیل منج نے کہا کہ بھٹو کی شہادت کے بعد بیگم بھٹو اور پھر بی بی شہید نے جمہوریت کا جھنڈا اٹھایا،صدر آصف زرداری نے سیاسی سفر میں جو صعوبتیں برداشت کیں وہ تاریخ کا حصہ ہیں ۔ ہم بلاول بھٹو کی قیادت میں شہید بی بی کا مشن مکمل کریں گے ۔کیونکہ ملکی مسائل کا حل صرف بھٹو کی واپسی میں ہے۔آج پاکستان میں جمہوریت بینظیر شہید کی سیاسی جدوجہد کی مرہون منت ہے۔