
کواڈ گروپ کی پہلگام حملے کی مذمت‘ ذمہ داروں کو بلا تاخیر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے. اعلامیہ
کواڈ دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی کی تمام اقسام اور تمام صورتوں بشمول سرحد پار دہشت گردی کی بلاامتیاز مذمت کرتا ہے. گروپ کے وزراءخارجہ کا واشنگٹن میں اجلاس
میاں محمد ندیم
بدھ 2 جولائی 2025
15:13

(جاری ہے)
اس حملے کے بعد دو ایٹمی طاقتیں بھارت اور پاکستان ایک بار پھر کشیدگی کی لپیٹ میں آ گئے تھے، بھارت نے حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا تھا تاہم پاکستان نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا واشنگٹن میں ہونے والے اجلاس کے بعد امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کواڈ وزرائے خارجہ کا ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا ہے جس میں پاکستان کا نام لیے بغیر دہشت گردی کی مذمت کی گئی.
بیان میں کہا گیا ہے کہ کواڈ دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی کی تمام اقسام اور تمام صورتوں بشمول سرحد پار دہشت گردی کی بلاامتیاز مذمت کرتا ہے وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اس گھناﺅنے جرم کے مرتکب افراد اس کے منتظمین اور مالی معاونین کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اس عمل میں کوئی تاخیر نہ کی جائے واضح رہے کہ بھارت امریکا کے لیے ایشیا میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے خلاف ایک اہم شراکت دار بنتا جا رہا ہے جبکہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا کا کلیدی اتحادی ہے. 7 مئی کو پاکستان نے پاکستانی سرزمین پر دہشت گردی کے نام نہاد مراکز پر حملے میں ملوث 6 بھارتی طیارے مار گرائے تھے اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان فضائی، میزائل، ڈرون اور آرٹلری حملوں کا تبادلہ ہوا تھا، جس میں دونوں جانب درجنوں افراد لقمہ اجل بنے تھے بعدازاں 10 مئی کو جنگ بندی ہوگئی تھی. امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں ممالک سے بات چیت اور تجارتی تعلقات ختم کرنے کی دھمکیوں کے بعد جنگ بندی ممکن ہوئی تاہم بھارت نے صدر ٹرمپ کے دعوے سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی ان کی مداخلت کا نتیجہ نہیں تھی بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے واشنگٹن میں کہا کہ ہمارا موقف ہے کہ پاکستان اور بھارت کو اپنے مسائل کسی تیسرے فریق کی مداخلت کے بغیر خود اور براہِ راست حل کرنا چاہئیں. انہوں نے کہاکہ تعلقات میں مسائل ہوتے ہیں لیکن اصل بات یہ ہے کہ ان مسائل سے نمٹنے کی صلاحیت موجود ہو اور مجموعی رجحان مثبت سمت میں گامزن رہے‘ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے دفاع کا اجلاس کسی مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے بغیر ختم ہو گیا تھا کیونکہ بھارت نے پہلگام حملے کا ذکر نہ ہونے پر اس بیان پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا تھا.مزید اہم خبریں
-
روس طالبان حکومت کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا
-
یو این چیف کو غزہ کے انسانی بحران پر گہری تشویش
-
زراعت سے وابستہ نوجوانوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی، ایف اے او
-
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس
-
ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کے عقب سے دریا پہنچ گئے
-
کمزور اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف سے بدعنوانی، آمریت اور طاقتور طبقے کی حکمرانی کو فروغ ملتا ہے
-
لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ
-
کراچی ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ لے رہی ہے
-
پائیدار ترقی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے عزائم کے ساتھ سیویل کانفرنس کا اختتام
-
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے
-
سیول کا عہد نامہ عالمی تعاون پر اعتماد سازی میں اہم ہوگا
-
خیبرپختونخواہ میں اپوزیشن کے پاس نمبر زیادہ ہوں گے تو عدم اعتماد لانا جمہوری حق ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.