Live Updates

} ہم نے آئین کے ذریعے مارشل لاء کا راستہ روکا ‘، افرا سیاب خٹک

بدھ 2 جولائی 2025 22:10

# کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2025ء)نیشنل ڈیمو کریٹک موومنٹ کے بانی رہنماء اور پارٹی کے مرکزی ریسرچ اینڈ پالیسی کمیٹی کے سربراہ سابق سینیٹر افراسیاب خٹک نے کہا کہ ہم نے آئین کے ذریعے مارشل لاء کا راستہ روکا پی ٹی آئی کا 2013ء میں دیا جانے والا دھرنا غیر آئینی اور 2018ء میں اسے دھاندلی سے کامیاب کراکر عمران خان کو وزیرا عظم بنایاگیا آج ملک میں غیر اعلانیہ مارشل لاء نافذ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نیشنل ڈیمو کریٹک اسٹوڈنٹس کے زیر اہتمام ’’خطے کی موجودہ اور بدلتی ہوئی صورتحال کے ‘‘عنوان سے کوئٹہ پریس کلب میں گزشتہ روز منعقدہ سیمینار کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

افرا سیاب خٹک نے کہاکہ ہم نے آئین کے ذریعے مارشل لا کا راستہ روکا اس وقت ملک میںغیر اعلانیہ مارشل لاء نافذ ہے اور پاکستان میں امریکہ کے کہنے پر مارشل لاء لگایا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا 2013 میں دیا جانے والا دھرنا آئین کے خلاف تھا اور 2018 میں ہونے والے انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے پی ٹی آئی کو کامیابی دلاکر عمران خان کو وزیر اعظم بنایا گیا انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ آج صرف تحصیلدار کی عدالت بن گئی ہے 26ویں آئینی ترمیم کے بعد 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کی تیاری کی جاری ہے 27ویں ترمیم جمہوریت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی اسٹیبلشمنٹ نے ٹی ٹی پی کو دوبارہ مضبوط کیاانہوں نے کہا کہ سی پیک بند ہوچکا ہے ڈرون حملوں میں پشتون عورتیں اور بچے شہید ہو رہے ہیں بچوں کی لاشوں کا معاوضہ امریکہ سے لیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا کا وزیر اعلی ٹی ٹی پی کو بھتہ دیتا ہے بلوچستان اور کے پی کو سیاسی قید خانے میں بدلا جا رہا ہے پرامن لوگوں کو تشدد کی طرف دھکیلا جا رہا ہے تاکہ حالات کو کشیدہ بنایا جاسکے بلوچستان میں تشدد کی ذمہ داری ریاست پر ہے بلوچستان کے حالات نہایت سنگین ہیں ملک میں جمہوریت ختم ہو چکی، اب ایپکس کمیٹی حکومت چلا رہی ہے جس کی وجہ سے حالات میں بہتری نظر نہیں آرہی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات