
آنے والے برسوں میں صوبے کے عوام کی تقدیر بدل دیں گے،شرجیل میمن
شہروں اور دیہات میں تفریق کے خاتمے کیلیے ترقی کے نئے دروازے کھولیں گے‘سینئرصوبائی وزیر کا بیان
جمعرات 3 جولائی 2025 15:06
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ توانائی اخراجات میں کمی کے لیے حکومت کے دفاتر کو مرحلہ وار سولرائز کیا جا رہا ہے۔
اسپتالوں، اسکولوں اور دیگر عوامی اداروں کو بھی مرحلہ وار سولرائز کیا جائے گا۔شرجیل میمن نے کہا کہ 1.58 ارب کی لاگت سے کراچی کے اسپتالوں کی اپ گریڈیشن جاری ہے، نیشنل ہائی وے کے قریب 1.43 ارب کا جدید میڈیکل کمپلیکس بنایا جائے گا، اسلام کوٹ میں نرسنگ اور پیرا میڈیکل انسٹیٹیوٹ کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ گھوٹکی، قمبر اور گڈانی میں اربوں روپے کے انفرااسٹرکچر منصوبے شروع کیے ہیں جبکہ سمندری پانی کو میٹھا کر کے پینے کے قابل بنانے کیلیے سالینیشن پلانٹ قائم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں پہلا 5 ایم جی ڈی ڈی سالینیشن پلانٹ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ہوگا۔شرجیل میمن نے کہا کہ زراعت اور آبپاشی کے میدان میں نارا کینال کی لائننگ کیلیے 4.29 ارب روپے خرچ ہوں گے، نکاسی آب کے منصوبوں پر 33 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ این ای ڈی یونیورسٹی میں 1.7 ارب لاگت سے 17 منزلہ سائنس و ٹیکنالوجی پارک قائم کیا جا رہا ہے، یہ منصوبہ کویت حکومت کی مالی معاونت سے مکمل ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ پارک مصنوعی ذہانت، آئی ٹی اور سائنسی تحقیق کے فروغ کا مرکز بنے گا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عالمی بینک کے تعاون سے 3.2 ارب ڈالر کے 13 بڑے منصوبے بھی جاری ہیں، بی آر ٹی، سولر انرجی، اربن موبیلیٹی، فلڈ ریزیلینس، صاف پانی، تعلیم اور زراعت شامل ہیں۔مزید قومی خبریں
-
نشان حیدراعزازحاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسرراشد منہاس کا 54 واںیوم شہادت (کل) منایا جائے گا
-
دریائے سندھ میں سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب آگیا
-
پاکستان آفات کا ڈھیر بن چکا ہے،ایمل ولی خان
-
کے ایم سی گریڈ 18 کی خاتون افسر کی سابق ڈرائیور شوہر کیخلاف مقدمے کی درخواست
-
ایران کی بڑی مقدار میں چاول اور 60 فیصد تک گوشت پاکستان سے خریدنے کی یقین دہانی
-
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میںسیلاب کے باعث میں 83 سرکاری اسکول تباہ ہوگئے
-
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ایک ماہ، کابینہ ارکان کی 15 دن کی تنخواہ سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان
-
کمسن بچے سے اجتماعی جنسی زیادتی برہنہ ویڈیو فلم بنا کر سوشل میڈیا پر وائر ل کی دھمکی
-
مائی والی مسجد پر تیز رفتار نیو چو ہدری بس نے ایک اور نو جوان موٹر سائیکل سوار کو مار ڈالا
-
ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی کھلی کچہری
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت بارشوں کی پیش گوئی پر ہنگامی اجلاس
-
جائیداد کا وارث کیوں پیدا کیا باپ اور بھائی نے ملکر نوجوان منیر احمد کو کمرے میں بند کر کے آگ لگا دی‘جل کر راکھ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.