Live Updates

ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے پیر قاضی فیض رسول

بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی گھناؤنی کوشش ہیں،یہ واقعات دشمن کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہیں، چیئرمین تحریک اہلِ سنت پاکستان

جمعرات 3 جولائی 2025 17:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)تحریک اہلِ سنت پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ پیر قاضی فیض رسول رضا حیدر رضوی، صدر پیر سید ریاض الحسن شاہ، چیئرمین رابطہ کمیٹی صوبہ سندھ پیر سید ارشد علی شاہ کاظمی القادری، وائس چیئرمین شکیل احمد قادری اور دیگر مرکزی و صوبائی رہنماؤں نے باجوڑ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ملک کے امن، سلامتی اور ریاستی اداروں پر حملہ قرار دیا ہے۔

رہنماؤں نے کہا کہ یہ بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی گھناؤنی کوشش ہیں۔ دہشتگردی کے یہ واقعات دشمن کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ پوری قوم افواجِ پاکستان، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں مزید کہا گیا کہ محرم الحرام کی آمد کے ساتھ ہی دشمن عناصر ایک بار پھر ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکانا چاہتے ہیں، لیکن ہم ان کے ناپاک عزائم کو ہر سطح پر ناکام بنائیں گے۔

رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ محرم الحرام میں فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے، انٹیلی جنس نیٹ ورک کو مزید مؤثر بنایا جائے،دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے،تمام مکاتبِ فکر کے علماء کو اعتماد میں لے کر بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے۔ دیگر رہنماؤںعلامہ سید جہاں زیب سبزواری، علامہ سید محمد عمران خان امجدی، سید شہاب الدین عطاری، محمد رئیس قادری، صوفی جمال الدین قادری، محمد رضوان عطاری، سید مسرور عالم قادری، رضا احمد صدیقی، سیدعبدالرحیم شاہ ودیگر نے بھی شہداء کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لیے صبرِ جمیل اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور باجوڑ بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ملک کے امن، سلامتی اور ریاستی اداروں پر حملہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ دہشتگردی کے واقعات دشمن قوتوں کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہیں۔ محرم الحرام جیسے مقدس مہینے کے آغاز پر اس طرح کے واقعات کا مقصد ملک میں بدامنی پھیلانا اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانا ہے۔تحریک اہلِ سنت کے رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ محرم الحرام میں فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے، علماء کرام اور مشائخ کے مشورے سے ملک بھر میں امن و امان کے قیام کو ترجیح دی جائے اور دہشتگردی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاتاخیر کارروائی کی جائے۔

رہنمائوں نے مزید کہاکہ پاکستانی قوم اپنی افواج پاکستان، رینجرز، پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے ساتھ ہر سطح پر کھڑی ہے۔ یہ ملک لاکھوں شہداء کی قربانیوں سے حاصل ہوا ہے اور اسے دہشتگردی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات