
مقبوضہ کشمیر، غزہ میںانسانی حقوق کی پامالیوں کے خاتمے کیلئے عالمی برادری کی مداخلت ناگزیر ہے ، مقررین
ہفتہ 5 جولائی 2025 14:24
(جاری ہے)
سیمینار سے خطاب کرنے والوں میں ڈاکٹر پروفیسر جوزف ورونکا، میری سکلی، بیرسٹر تنویر ہاشم منیم، ڈاکٹر بلریم مصطفیٰ اور شمیم شال شامل تھے۔
سیمینار کی نظامت الطاف حسین وانی چیئرمین کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز نے کی۔مقررین نے جنیوا کنونشنز، بین الاقوامی انسانی حقوق ،بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون، انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے اور شہری اور سیاسی حقوق کے بین الاقوامی معاہدہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ یہ قوانین تشدد، بلا جواز حراست اور ماورائے عدالت قتل کی ممانعت کرتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ عالمی برادری کی عدم توجہی کی وجہ سے بھارت کو مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوںکا سلسلہ جاری رکھنے کی شہ مل رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ اور دیگر کالے قوانین کے تحت بھارتی فورسز کو بے لگام اختیارات حاصل ہیں اور وہ بے گناہ کشمیریوںکو وحشانہ مظالم کا نشانہ بنا رہے ہیںکیونکہ ان قوانین کی وجہ سے انہیں اسثنی ٰ حاصل ہے۔مقررین نے کہا کہ دفعہ370منسوخی کے بعد بھارت نے مقوضہ علاقے میں مظالم میں تیزی لائی ہے، کشمیری اس وقت سخت مشکلات کا شکار ہیں ، ان کی املاک ضبط کی جا رہی ہیں اور ملازمتوں سے برطرف کیا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی عدالتیں بھی کشمیریوں کو انصاف کی فراہمی سے قاصر ہیں۔انہوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم پر بھارت کو جواب دہ ٹھہرائے۔مقررین نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کیوجہ سے ہی بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے اور پورا جنوبی ایشا مسلسل ایک غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے لہذا اس مسئلے کا پرا من اور منصفانہ حل ناگزیر ہے۔مزید اہم خبریں
-
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی قیمت 3 لاکھ 58 ہزارسے تجاوز کرگئی
-
لاہور کی سڑکیں شریف خاندان کے جھوٹے دعوؤں کا پردہ چاک کر رہی ہیں
-
غزہ میں بچوں اور خواتین سمیت مزید چھیالیس فلسطینی ہلاک
-
پنجاب حکومت نے پاکستان کی پہلی باقاعدہ رائٹ مینجمنٹ پولیس فورس قائم کردی
-
ہائبرڈ نظام اور فوج کو سیاست میں لا کر عوام کو مزید بےوقوف بنایا گیا ہے
-
ترکی، کرد باغیوں نے ہتھیار ڈال دیے
-
وزیراعظم کا پاور سیکٹر میں اصلاحات پر اظہار اطمینان، اویس لغاری کا اعتماد اور حوصلہ افزائی پر اظہار تشکر
-
مشکل حا لات میں حکومت سنبھا لی، چیلنجز پر قابو پانے کے لئے کٹھن سفر طے کیا، شہبازشریف
-
شہید ڈی ایس پی رحمین خان کی عظیم قربانی کو سلام‘قوم کے سر کا تاج ہیں، محسن نقوی
-
شیخ وقاص اکرم کیجانب سے فواد چوہدری کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ کیس
-
وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کادورہ آذربائیجان، وزیرِ اعظم ، وزیر انصاف اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے ملاقاتیں
-
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سے افغانی سفیر کی ملاقات، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.