Live Updates

جنید اکبر کا 10محرم الحرام کے بعد احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان

تمام کارکن احتجاجی تحریک کی تیاریوں کا آغاز کریں اور اس میں بھرپور شرکت کیلئے تیار رہیں، اس بار احتجاج میں مزید شدت لائی جائے گی، پی ٹی آئی خیبرپختونخواہ کے صوبائی صدر کا بیان

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 5 جولائی 2025 14:40

جنید اکبر کا 10محرم الحرام کے بعد احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان
پشاور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05جولائی 2025)پی ٹی آئی خیبرپختونخواہ کے صوبائی صدر جنید اکبرکا محرم الحرام کے بعد احتجاجی تحریک شروع کرنے کااعلان، تمام کارکن احتجاجی تیاریوں کا آغاز کریں اور محرم الحرام کے بعد اس تحریک میں بھرپور شرکت کیلئے تیار رہیں، احتجاجی مظاہرے ہر حلقے میں منعقد ہوں گے اور اس تحریک میں صوبائی حکومت بھی مکمل طور پر شامل ہو گی۔

اس بات کا اعلان پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر نے اپنے ایک اہم ویڈیو پیغام میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے احترام میں وقتی وقفے کے بعد اب ہم نے دوبارہ احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ دس محرم کے بعد احتجاجی تحریک دوبارہ بھرپور انداز میں شروع کی جائے گی اور اس بار احتجاج میں مزید شدت لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ اس سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کاکہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات ہیں کہ 10 محرم کے بعد پارٹی تحریک کا آغاز کرے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے تحریک کے آغاز کیلئے اہم ہدایات دی تھیں۔ پلان کے مطابق 10 محرم کے بعد تحریک کا آغاز کریں گے۔ تحریک سے پہلے پلان تیار کرچکے تھے۔انسداد دہشتگردی راولپنڈی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قید ایک عام قیدی سے بھی سخت تھی ان جیسی قید پاکستان کی تاریخ میں کسی نے نہیں کاٹی تھی۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا تھاکہ عوام اپنی آزادی کیلئے نکلیں۔ غلامی سے بہتر ہے میں جیل میں ہی رہوں۔ ہمیں موقع دیا ہے کہ ہم اس مشکل وقت میں اپنا اپنا حصہ ڈالیں۔ مجھے یقین ہے پاکستان کے اندر اچھی تبدیلی آئے گی۔عمران خان نے یہ بھی کہا تھا کہ پاکستان میں اس وقت جوظلم ہورہا تھا اس سے بہتر ہے قید میں ساری زندگی کاٹ لوں۔ اس ظلم کے نظام کے خلاف محرم کے بعد تحریک کا آغاز کریں۔

جب بانی پی ٹی آئی تحریک کی بات کرتے ہیں تو حکومت مذاکرات کی بات شروع کردیتی تھی مگر ان سے کیا بات کی جائے۔انہوں نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی قید میں ہیں۔ 22 گھنٹے ایک ہی سیل میں رہتے ہیں ان کیلئے تمام قیدی والی سہولیات ختم کر دی گئی تھیں بانی پی ٹی آئی جو جیل کاٹ رہے تھے وہ ان کے مخالف سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات