وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا محرم الحرام کی مناسبت سے پاکستان کے سب بڑے 500 سال قدیمی جلوس کا دورہ

ہفتہ 5 جولائی 2025 23:06

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا محرم الحرام کی مناسبت سے پاکستان کے سب ..
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ا محرم الحرام کی مناسبت سے پاکستان کے سب بڑے 500 سال قدیمی جلوس کا دورہ کیا ، انتظامات پر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، ضلعی انتظامیہ، سکھر پولیس اور رینجرز کے بہترین اقدامات کو سراہا- وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی نے جلوس کے لیے کیے گئے انتظامات دیکھے۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان کے سب سے بڑے جلوس کے لئے کیے گئے انتظامات پر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ،سول انتظامیہ، سکھر پولیس اور رینجرز کے بہترین اقدامات کو سراہا- وزیر داخلہ محسن نقوی نے قدیمی جلوس کے مختلف حصوں کا بھی معائنہ کیا-