وزیراعظم شہباز شریف کا امریکی ریاست ٹیکساس میں تباہ کن سیلاب میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

ہفتہ 5 جولائی 2025 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امریکی ریاست ٹیکساس میں تباہ کن سیلاب میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ جاری ریسکیو کوششیں اس قدرتی آفت سے مزید لوگوں کو بچانے میں کامیاب ہوں گی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے شمال مغربی علاقوں میں کچھ دن پہلے اسی قسم کے واقعے کا سامنا کرنے کے بعد، ہم سوگوار خاندانوں کے دکھ اور تکلیف کو پوری طرح سمجھ سکتے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہماری ہمدردیاں اور دعائیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی قوم کے ساتھ ہیں۔