لاڑکانہ:وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی خیر محمد شیخ کی جانب سے نیاز امام حسین علیہ السلام کا اہتمام

اتوار 6 جولائی 2025 22:50

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2025ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے معاون خصوصی خیر محمد شیخ اور آصف خیر محمد شیخ کی جانب سے لاڑکانہ میں نیاز امام حسین علیہ السلام کا اہتمام کیا گیا۔جس میں سیاسی، سماجی، کاروباری شخصیات اور سرکاری افسران سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو،ایم پی اے جمیل احمد سومرو،خورشید احمد جونیجو، میئر لاڑکانہ ایڈووکیٹ انور علی لہر، وقار احمد بھٹو،سرفراز احمد کھوکھر،شاہ رخ سیال، صدر لاڑکانہ پریس کلب نوید لاڑک،جنرل سیکرٹری عبدالقادر جاگیرانی،نائب صدر غلام مرتضیٰ کلہوڑو،خزانچی منصور ابڑو،سلامت ابڑو، عاشق پٹھان، صدر آرٹ کونسل محمد اسماعیل جتوئی، ڈی آئی جی ناصر آفتاب پٹھا، ڈاکٹر جشمید ابڑو، عزیز اللہ ابڑو؛،چیمبرز آف کامرس کے عہديدارن،نورالدین ابڑو،محمد اسلم شیخ، ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ شرجیل نور چنا علی،رضا کھوکھر ،اعظم شیخ، مظفر شیخ، ظہیر ناریجو اور دیگر سیاسی و سماجی رہنما، وکلاء، ڈاکٹرز، پروفیسرز، انجینئرز، ادیب، سیاسی و سماجی رہنما اور سول سوسائٹی کے رہنما،صحافی اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور شہریوں نے نیاز امام حسین علیہ السلام میں شرکت کی۔