برکس کی ایران پر اسرائیل اور امریکا کے حملوں کی مذمت

مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے تمام دیگر مقامات سے اسرائیلی فوجی کی واپسی کا بھی مطالبہ

پیر 7 جولائی 2025 16:53

ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)دنیا کی ابھرتی معیشتوں کے گروپ برکس نے ایران پر اسرائیل اور امریکا کے حملوں کی مذمت کی ہے۔برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ پر مشتمل گروپ برکس کا دو روزہ اجلاس برازیل کے شہر ریو ڈی جنیریو میں ہوا جس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تیرہ جون کے بعد ایران پر حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی تھے۔

اجلاس میں ایران کی جوہری تنصیبات پر فوجی حملوں کی شدید مذمت کی گئی ۔برکس نے اپنے بیان میں امریکا یا اسرائیل کا نام لے کر ان کی مذمت نہیں کی، تنظیم نے غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا بھی مطالبہ کیا۔برکس نے غزہ کی پٹی اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے تمام دیگر مقامات سے اسرائیلی فوجی کی واپسی کا بھی مطالبہ کیا۔