
حکومت اور سٹیٹ بینک کے سخت فیصلوں سے معیشت بحال ہوگئی، ماضی کے مسائل سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ غلطیاں نہ دہرائی جائیں، گورنر سٹیٹ بینک
گزرے چند سال معیشت کیلئے مشکل رہے تاہم حکومت اور سٹیٹ بینک کی کوششوں سے مشکل سے نکل آئے ہیں، مہنگائی کم ہے، معاشی منظر نامہ بہتر ہو چکا ہے اصلاحات پر توجہ مرکوز ہے، جمیل احمد کا تقریب سے خطاب
فیصل علوی
پیر 7 جولائی 2025
13:16

(جاری ہے)
اصلاحات پر توجہ مرکوز ہے،ٹیکس بیس بڑھانے، سرکاری اداروں اور نجکاری پر توجہ ہے۔پائیدار معیشت کے حصول کیلئے میکرو اکنامک استحکام کی ضرورت ہوتی ہے۔
افراط زر کم ترین سطح پر ہے اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہو چکا ہے۔ ماضی کے مسائل سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ غلطیاں نہ دہرائی جائیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس موقع سے فائدہ اٹھا کر پائیدار معیشت کی جانب گامزن ہونا ہوگا۔معیشت کے حصول کیلئے میکرو اکنامک استحکام کی ضرورت ہوتی ہے۔سخت مانیٹری اور فسکل پالیسی کے سبب ہم نے معاشی تنزلی پر قابو پایا۔ بیرونی کھاتوں کی بہتر کارکردگی کے باعث زرمبادلہ مارکیٹ مستحکم ہے۔ ترسیلات زراوربرآمدات کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوا ہے۔جمیل احمد نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی ٹیم کا وی فنانس کوڈ کو ممکن بنانے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر14ارب ڈالر سے تجاوز کرچکے، مالیاتی پالیسی نے زری پالیسی کوسپورٹ کیا جس کے سبب معاشی بہتری ہوئی۔ پاکستان میں پائیدار طریقے سے معاشی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں۔ نجی شعبے کے فروغ سے مسابقت اور کوالٹی میں بہتری آرہی ہے۔افراط زر کم ترین سطح پر ہے اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوچکا ہے۔خواتین کی مالی شمولیت بڑھانے پر توجہ دے رہے ہیں۔ 22 فیصد خواتین ملکی ورک فورس کا حصہ ہے۔ بینکوں کو آمد ورفت، مالی رسائی اور ڈیجیٹل آن بورڈنگ کے مسائل ہیں۔ خواتین کا مالی نظام میں شامل نہ ہونا کم بچتوں اورُ قلیل سرمایہ کاری کا سبب ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سٹیٹ بینک وی فنانس کا نیشنل کوڈ چیمپئن مقرر ہے۔ ہم اس پروگرام کو مالی اداروں، تعلیمی اداروں اور نجی شعبے تک لے کر جائیں گے۔ 20 بینک اس کوشش میں شامل ہوئے ہیں۔ باقی ماندہ اسٹیک ہولڈرز کو اس کوشش کا حصہ بننے کی ترغیب دیں گے۔تقریب سے خطاب میں ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک سلیم اللہ نے کہا کہ خواتین کی مالی شمولیت کم ہے،52 فیصد خواتین کا بینک اکاؤنٹ نہیں۔ بینکوں سے 2 فیصد خواتین قرض لے رہی ہیں۔ ہم نے مالیاتی شمولیت کی حکمت عملی کے تحت عزم کیا ہے۔2028 تک خواتین کی مالی شمولیت 25 فیصد تک بڑھائیں گے۔
مزید اہم خبریں
-
ڈپٹی اٹارنی جنرل کی اہلیہ کا موٹرسائیکل سوار خاتون پر تشدد، ویڈیو وائرل، وزیراعظم کا نوٹس، سلمان خورشید کو عہدے سے ہٹا دیا
-
نئے صوبوں سے متعلق ابھی تک کہیں پر بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی پہلے بھی عوام کو دھوکہ دیتی رہیں آج پھرایک ہیں
-
اگرمذاکرات کیلئے قانونی کاروائی روکنا پی ٹی آئی کی شرط ہے تو پیش کریں
-
امریکا میں ویزا کریک ڈاؤن، پاکستانی طلبہ اور دیگر افراد غیر یقینی صورتحال کا شکار
-
میرا بھائی جیل میں، میرے بیٹے جیل میں، میرا بھانجا جیل میں ہے
-
ایران پر امریکی بمباری کا تخمینہ، امریکی جنرل برطرف
-
سندھ حکومت سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے بعد سولر سسٹم نصب کرے گی
-
سوڈان خانہ جنگی: متحارب ملیشیاؤں میں تصادم، 83 شہری ہلاک
-
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تیزی کے لوگوں پر تباہ کن اثرات، اوچا
-
میانمار: روہنگیاؤں پر تشدد کرنے والوں کے محاسبے کا مطالبہ
-
کورکمانڈر کے یونیفارم کی توہین کرنے والے اب مظلومیت اور چار دیواری کا کارڈ کھیل رہے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.