اسلم فاروقی و دیگر کا حوالدار لالک جان شہید کو زبردست خراج عقیدت

پیر 7 جولائی 2025 17:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل(ایم کیو ایس سی)پاکستان کے چیئرمین محمد اسلم خان فاروقی، جنرل سیکریٹری حکیم محمد شعیب قریشی اور اطہر جنید نے کہا ہے کہ پاک فوج کے بہادر، راہ حق کے شہید و جنگ کارگل کے ہیرو حوالدار لالک جان شہید (نشان حیدر)کو ان کے 26ویں یوم شہادت پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، حوالدار لالک جان شہید کی عظیم قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور دشمن کی ہر سازش کا پاک فوج کے ساتھ ملکر مقابلہ کریں گے وہ پاک کالونی میں ایم کیو ایس سی کے پاک فوج یک جہتی کیمپ پر محمد ابراھیم، ماسٹر اسلم، محمد ریحان، ایس ایم عالم، عبد القدوس و دیگر سے گفتگو کررہے تھے اسلم خان فاروقی نے کہا کہ دعا ہے اللہ تعالی حوالدار لالک جان شہید سمیت پاک فوج کے تمام شہدا کے درجات بلند اور ملک میں امن، ترقی اور استحکام پیدا فرمائے اسلم خان فاروقی کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کی بقا کے لیے شہدائے پاک فوج کی عظیم قربانیاں ہیں جنہیں بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ان کا یہ کہنا بھی تھا کہ دشمن کسی زعم میں نہ رہے ملکی سلامتی و استحکام کے لئے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے۔