
یو اے ای میں پاکستانیوں کو ویزے نہیں مل رہے، کویت اور اومان میں بھی مسائل ہیں، محسن نقوی
پاسپورٹ رینکنگ پر کام جاری ہے، جلد رینکنگ بڑی چھلانگ مارے گی جس پر ہمیں فخر ہوگا، وزیر داخلہ کا کراچی چیمبر میں خطاب
پیر 7 جولائی 2025 17:50

(جاری ہے)
آئندہ دو برسوں میں گرین پاسپورٹ کی اہمیت اور وقعت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے سفری سہولیات بڑھانے اور پاسپورٹ نظام کو جدید بنانے کیلئے سرگرم ہے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بلیو پاسپورٹ کا وعدہ کیا تھا، ہم اس سمت میں پیش رفت کر رہے ہیں۔ہم نے پاسپورٹ ریکنگ کے نظام پر کام کیا ہے تاکہ عوام کو سہولت ہو۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پاسپورٹ کی رینکنگ پر بھی کام جاری ہے، جلد ہی پاکستان کی پاسپورٹ رینکنگ ایک بڑی چھلانگ مارے گی جس پر ہمیں فخر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کراچی صحتمند ہوگا تو پاکستان صحت مند ہوگا، آنے والے وقت میں کمی اور کوتاہیاں مزید ختم کی جائیں گی۔انہوںنے کہا کہ 2 سال میں ہم نے اسمگلنگ کو بہت حد تک کنٹرول کیا ہے 1 ہزار 2کلومیٹر کی کوسٹ لائن ہے اور ہمارے پاس محض 6 کوسٹ گارڈ بوٹس ہیں، اب مزید اس میں 2 بوٹس کا اضافہ کیا ہے، کوسٹ گارڈز کو مزید مضبوط کریں گے۔شناختی کارڈ میں شہریوں کے کریمنل ریکارڈ کے حوالے سے نادرا سے گفتگو ہو رہی ہے، سیف سٹی پروجیکٹ کی وجہ سے جرائم میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے، کراچی کا سیف سٹی پروجیکٹ بھی جرائم میں کمی کا سبب بنے گا۔محسن نقوی نے کہا کہ خصوصی پاسپورٹ کی 64 بڑے ٹیکس دہندگان کو آفر کی تھی، صرف 18 نے استفادہ کیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ انکروچمنٹ کے حوالے سے وزیراعظم اور آرمی چیف کے کئی اجلاس ہوتے ہیں، ریاست کو قدرے "ہارڈ" کرنے کی بات ہوتی ہے، یہ نہیں جس کو جو مرضی آئے وہ کرے، انفورسمنٹ کو مضبوط کر رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ پانی کی ترسیل کی اگر بات کی جائے تو ہم نے کبھی بڑے شہروں پر پلاننگ کی ہی نہیں ہے، امید ہے کہ آنے والے وقتوں میں اس پر بھی مثبت پیشرفت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہڑتال ہر ایک کا حق ہے اگر پر امن کی جائے، ہمارا مقصد ملکی معیشت کی بہتری ہے جو اس وقت انتہائی اہم ہے، اسمگلنگ مکمل ختم نہیں ہوئی لیکن بہتری آئی ہے، جس کی وجہ سے معیشت میں بہتری آئی ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پولیس کا کام گرفتار کرنا ہے، سزا دینا عدالت کا کام ہے، پولیس کے ساتھ ساتھ دیگر ریفارمز کی بھی ضرورت ہے، اگر ہمیں سزا دینے کا اختیار مل جائے تو سزا بھی دے دیں گے۔محسن نقوی نے کہا کہ آنے والے دنوں میں دیکھیں گے کہ ڈالر کی بلیک مارکیٹ میں خرید و فروخت کو ختم کردیں گے، معیشت کی بہتری ہمارا سب سے اہم ہدف ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ کچھ ماہ قبل یہاں سے ڈالر سمیت دیگر اشیا اسمگل ہو رہی تھیں، مگر اب صورت حال قابو میں ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ کراچی سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔محسن نقوی نے مزید کہا کہ حکومت کا عزم ہے کہ آنے والے دنوں میں ٹیکس نظام، سیکیورٹی، اور شہری سہولیات میں بہتری کے ذریعے پاکستان کو ایک بہتر مقام دلایا جائے۔مزید اہم خبریں
-
ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے اور47 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں
-
پی ٹی آئی تحریک کا آغاز لاہور سے ہوگا، بڑی تعداد میں قیادت لاہور میں پہنچ گئی
-
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی جانب سے سلطنت عمان کے وفد کے اعزاز میں ایک باوقار عشائیہ
-
صوبہ کسی سیاسی کشمکش کا متحمل نہیں ہوسکتا، میری تجویز ہوگی کہ صوبے میں تبدیلی آئے
-
اگر پی ٹی آئی خود کے پی حکومت گرا کر کسی اور کو وزیراعلیٰ بناتی ہے تو جے یوآئی خیرمقدم کرے گی
-
پاکستان: گزشتہ سال ساڑھے چار کروڑ بچوں کو پولیو ویکسین پلائی گئی، یونیسف
-
غزہ: اسرائیلی امریکی مشترکہ امدادی مراکز پر چھ ہفتوں میں 798 ضرورتمند ہلاک
-
بنگلہ دیش: روہنگیا پناہ گزینوں کی آمد جاری، یو این اداروں کی امدادی اپیل
-
طالبان رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کا انسانی حقوق ماہرین کی طرف سے خیرمقدم
-
یمن: تجارتی بحری جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کی کڑی مذمت
-
عالمی یوم آبادی: نوجوان ایک منصفانہ اور مشمولہ دنیا کے خواہشمند، گوتیرش
-
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی قیمت 3 لاکھ 58 ہزارسے تجاوز کرگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.