بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں. خواجہ آصف

دہشت گردی کی ذمہ داری اداروں پر ڈالنا غلط بات ہے ، علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت اور اداروں پر تنقید کی، وفاق کی جانب سے ضرور جواب دیا جائے گا. وفاقی وزیر

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 8 جولائی 2025 15:48

بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں. ..
اسلام آبا د(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ غیرقانونی کاروبارمیں زیادہ ترافغان شہری ملوث ہیں، افغان شہریوں نے ہماری ٹرانسپورٹ پر قبضہ کر رکھا ہے، افغان شہریوں نے غیرقانونی کالونیاں بنا رکھی ہیں، اب بھی پاکستان میں ایک سے ڈیڑھ لاکھ افغان شہری بیٹھے ہیں.

(جاری ہے)

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی ذمہ داری اداروں پر ڈالنا غلط بات ہے، علی امین گنڈا پور کے لیڈر نے دہشت گردوں کو خیبرپختونخوا میں بسایا، علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت اور اداروں پر تنقید کی، وفاق کی جانب سے علی امین گنڈا پور کو ضرور جواب دیا جائے گا. وزیردفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اپنے لوگ علی امین گنڈا پور پر تنقید کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کے اپنے لوگ علی امین گنڈا پور پر دونمبری کے الزامات لگا رہے ہیں، علی امین گنڈا پور جیسے لوگوں کے بیانات کو نظرانداز کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ ہمارے تعلقات ہیں، سفارت خانہ موجود ہے، افغانستان کے ساتھ ہمارے ڈپلومیٹک تعلقات ہیں.