
لیاری میں عمارت گرنے سے 27 ہلاکتیں، سندھ حکومت مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہی: حلیم عادل شیخ
عمارتیں گرنے کے واقعات معمول بن چکے، 578 خطرناک عمارتیں تاحال خالی نہ کی گئیں،صدر تحریک انصاف سندھ
منگل 8 جولائی 2025 18:10

(جاری ہے)
18 دسمبر 2023 کو ماچھر کالونی میں دو منزلہ عمارت گرنے سے 3 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوئے، 11 اکتوبر 2023 کو شاہ فیصل کالونی میں تین منزلہ عمارت گرنے سے 5 مزدور جاں بحق ہوئے۔
جون 2021 میں ملیر میں ایک عمارت کی چھت گرنے سے 4 افراد جان بحق ہوئے، جبکہ مارچ 2020 میں گل بہار رضویہ میں پانچ منزلہ عمارت گرنے سے 27 افراد لقمہ اجل بنے۔ اسی سال جون میں لیاری میں ایک اور عمارت گری، جس میں 22 افراد جان سے گئے، اور 5 مارچ 2020 کو گلبہار نمبر 2 میں پانچ منزلہ عمارت گرنے سے 14 افراد جاں بحق ہوئے۔ اس کے علاوہ 2019 میں ملیر جعفر تیار میں 3 اور 2017 میں لیاقت آباد میں 6 افراد جاں بحق ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ان واقعات کی بنیادی وجہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کی مجرمانہ غفلت، رشوت خوری اور کرپشن ہے۔ SBCA نے خود رپورٹ دی ہے کہ شہر میں اس وقت 578 عمارتیں خطرناک قرار دی جا چکی ہیں، مگر ان عمارتوں کو نہ تو خالی کرایا جا رہا ہے اور نہ ہی ان کے مکینوں کے لیے متبادل بندوبست کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور اس کے ماتحت اداروں نے کراچی کو کنکریٹ کا جنگل بنا دیا ہے، جہاں شہریوں کی زندگی سستی اور بلڈرز کی کمائی قیمتی ہو چکی ہے۔پی ٹی آئی سندھ کے صدر نے کہا کہ کراچی سالانہ 3 ہزار ارب روپے کا ٹیکس دیتا ہے، لیکن اس کے باوجود شہری بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ نہ پانی ہے، نہ بجلی، نہ صفائی، نہ ٹرانسپورٹ، اور نہ ہی رہائش کی سہولت۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پیپلزپارٹی کی 18 سالہ حکومت میں سندھ کے وسائل کرپشن کی نذر ہو چکے ہیں، اور 28 ہزار ارب روپے کا حساب دینے والا کوئی نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ لیاری واقعے میں جاں بحق افراد کی ایف آئی آر سندھ حکومت اور متعلقہ اداروں کے ذمہ داران پر درج کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اس لیے ٹیکس نہیں دیتی کہ وہ مرتی رہے اور حکمران کرپشن کرتے رہیں۔مزید اہم خبریں
-
ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے اور47 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں
-
پی ٹی آئی تحریک کا آغاز لاہور سے ہوگا، بڑی تعداد میں قیادت لاہور میں پہنچ گئی
-
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی جانب سے سلطنت عمان کے وفد کے اعزاز میں ایک باوقار عشائیہ
-
صوبہ کسی سیاسی کشمکش کا متحمل نہیں ہوسکتا، میری تجویز ہوگی کہ صوبے میں تبدیلی آئے
-
اگر پی ٹی آئی خود کے پی حکومت گرا کر کسی اور کو وزیراعلیٰ بناتی ہے تو جے یوآئی خیرمقدم کرے گی
-
پاکستان: گزشتہ سال ساڑھے چار کروڑ بچوں کو پولیو ویکسین پلائی گئی، یونیسف
-
غزہ: اسرائیلی امریکی مشترکہ امدادی مراکز پر چھ ہفتوں میں 798 ضرورتمند ہلاک
-
بنگلہ دیش: روہنگیا پناہ گزینوں کی آمد جاری، یو این اداروں کی امدادی اپیل
-
طالبان رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کا انسانی حقوق ماہرین کی طرف سے خیرمقدم
-
یمن: تجارتی بحری جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کی کڑی مذمت
-
عالمی یوم آبادی: نوجوان ایک منصفانہ اور مشمولہ دنیا کے خواہشمند، گوتیرش
-
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی قیمت 3 لاکھ 58 ہزارسے تجاوز کرگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.