Live Updates

عمران خان ،بشری بی بی کو ذہنی اذیت ،جسمانی تکلیف دینے کی ہر حد پار کی جا رہی ہے‘ مسرت جمشید چیمہ

بانی پی ٹی آئی کو شدید گرمی میں 22 گھنٹے 6/8 سیل میں ،بشری بی بی کو گریس ملا پانی دیا جا رہا ہے‘ سینئر رہنما

بدھ 9 جولائی 2025 15:26

عمران خان ،بشری بی بی کو ذہنی اذیت ،جسمانی تکلیف دینے کی ہر حد پار کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشری بی بی کو ذہنی اذیت اور جسمانی تکلیف دینے کی ہر حد پار کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ عمران خان کو کپڑے نہیں پہنچانے دئیے جا رہے، ایکسرسائز نہیں کرنے دی جاتی، ٹی وی اور اخبارات بند ہیں، شدید گرمی کے موسم میں 22 گھنٹے 6/8 سیل میں رکھا جاتا ہے،اسی طرح بشری بی بی کو گریس ملا پانی دیا جا رہا ہے، ان کی صحت مسلسل گر رہی ہے،شدید گرمی میں گھنٹوں بجلی بند کر دی جاتی، اس کے علاوہ بنیادی حق جیسے کہ وکیلوں سے بھی ملنے نہیں دیا جارہا ،گزشتہ کئی ہفتوں سے بشری بی بی کے وکیل ان سے ملاقات نہیں کر سکے۔

انہوںنے کہا کہ یہ سب کرنے والے یاد رکھیں وقت سدا ایک جیسا نہیں رہتابالآخر عوام جیتے گی اور آج کے ظالموں کو اس کا حساب دینا ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات