
اسلام آباد، نالہ کورنگ میں موٹر سائیکل سوار سیلابی ریلے میں بہہ گیا
نالے پر بنائے گئے پل سے لوگ اپنی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں گزار رہے تھے اچانک تیز سیلابی ریلہ آیا اور موٹر سائیکل سوار کو اپنے ساتھ بہا کر لے گیا، ریلے میں بہہ جانے والے نوجوان کی تلاش جاری ہے، نالہ کورنگ کے قریب رہنے والوں کو نالے سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، ریسکیو حکام
فیصل علوی
بدھ 9 جولائی 2025
13:21

(جاری ہے)
کرک اور اطراف میں تیز بارش سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ خانپور ہزارہ میں موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی سے نشیبی علاقے زیرآب آ گئے۔
شیخوپورہ میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ پاکپتن میں ریسکیو اہلکاروں نے گھر کے ملبے تلے دبے 4 افراد کو نکال لیا۔ جہلم ویلی گوہرآباد میں کلاؤڈ برسٹ سے گھروں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور سڑکیں تباہ ہوگئیں۔بتایا گیا ہے کہصوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں گڑھی شاہو، ایبٹ روڈ، مال روڈ، اسلام پورہ، چوبرجی، اچھرہ، مسلم ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن، گرین ٹاؤن، نشترٹاؤن، جوہرٹاؤن کے اطراف میں بادل برس پڑے جس سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیااس کے ساتھ ساتھ پنجاب کے مختلف شہروں گوجرانوالہ، گوجر خان، ملتان اور دیگر شہروں میں بھی بادل جم کر برسے۔ بلوچستان میں مون سون کے دوران حادثات میں 10 افراد جاں بحق 7 زخمی ہو گئے، دریائے سندھ میں کندیاں کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب آگیا۔ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 73 ہزار 800 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔این ڈی ایم اے کے این ای او سی نے 10 جولائی تک ملک بھر میں شدید بارشوں، سیلابی صورتحال اور ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ الرٹ کے مطابق دریائے کابل، سندھ، چناب اور جہلم میں پانی کی سطح میں اضافہ متوقع ہے اوردریائے سندھ میں تربیلا ، کالا باغ، چشمہ اور تونسہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔
مزید اہم خبریں
-
ڈپٹی اٹارنی جنرل کی اہلیہ کا موٹرسائیکل سوار خاتون پر تشدد، ویڈیو وائرل، وزیراعظم کا نوٹس، سلمان خورشید کو عہدے سے ہٹا دیا
-
نئے صوبوں سے متعلق ابھی تک کہیں پر بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی پہلے بھی عوام کو دھوکہ دیتی رہیں آج پھرایک ہیں
-
اگرمذاکرات کیلئے قانونی کاروائی روکنا پی ٹی آئی کی شرط ہے تو پیش کریں
-
امریکا میں ویزا کریک ڈاؤن، پاکستانی طلبہ اور دیگر افراد غیر یقینی صورتحال کا شکار
-
میرا بھائی جیل میں، میرے بیٹے جیل میں، میرا بھانجا جیل میں ہے
-
ایران پر امریکی بمباری کا تخمینہ، امریکی جنرل برطرف
-
سندھ حکومت سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے بعد سولر سسٹم نصب کرے گی
-
سوڈان خانہ جنگی: متحارب ملیشیاؤں میں تصادم، 83 شہری ہلاک
-
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تیزی کے لوگوں پر تباہ کن اثرات، اوچا
-
میانمار: روہنگیاؤں پر تشدد کرنے والوں کے محاسبے کا مطالبہ
-
کورکمانڈر کے یونیفارم کی توہین کرنے والے اب مظلومیت اور چار دیواری کا کارڈ کھیل رہے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.