
یمن کے قریب حوثیوں کا ایک اوربحری جہاز پرحملہ‘ عملے کے 4 ارکان ہلاک
جہاز میں 21 فلپائنی اور ایک روسی باشندے سمیت 22 افراد سوار تھے. نشریاتی ادارے کی رپورٹ
میاں محمد ندیم
بدھ 9 جولائی 2025
15:18

(جاری ہے)
حوثیوں نے تاحال’ ’ایٹرنٹی سی“ پر حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم چند گھنٹے قبل انہوں نے ایک اور جہاز ‘’میجک سیز“ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ جہاز ڈوب چکا ہے جبکہ حوثیوں نے میجک سیز پر حملے اور اس کے ڈوبنے کی ویڈیو بھی جاری کی تھی واضح رہے کہ دونوں جہاز لائبیریا کے پرچم بردار اور یونانی انتظام میں تھے. بحیرہ احمر جو تیل اور اجناس کی تجارت کا ایک اہم راستہ ہے میں 2023 سے حوثیوں کے حملوں کے بعد سے تجارتی ٹریفک میں نمایاں کمی آئی ہے حوثیوں کا کہنا ہے کہ وہ فلسطینیوں سے یکجہتی کے طور پر ان جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جون 2024 کے بعد جہاز رانی کی صنعت پر کیا جانے والا پہلا مہلک حملہ ہے جس میں عملے کے ارکان مارے گئے ہیں اس حملے کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 8 ہو گئی ہے ذرائع کے مطابق ایک زخمی اہلکار حملے کے بعد جہاز پر ہی دم توڑ گیا. اقوام متحدہ کی بحری تنظیم آئی ایم او کے سیکرٹری جنرل آرسینیو ڈومنگیز نے کہا کہ بحیرہ احمر میں ان افسوسناک حملوں کا دوبارہ آغاز بین الاقوامی قوانین اور جہاز رانی کی آزادی کی سنگین خلاف ورزی ہے امریکی محکمہ خارجہ نے ”ایم وی میجک سیز“ اور‘ ’ایٹرنٹی سی“ پر حوثیوں کے بلا اشتعال حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے علاقائی سلامتی اور بحری آزادی کو لاحق خطرات کو ظاہر کرتے ہیں واشنگٹن نے کہا کہ وہ تجارتی جہازوں اور جہاز رانی کی آزادی کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات جاری رکھے گا. جہاز کے آپریٹر ”کوسموس شپ مینجمنٹ‘ ‘نے واقعے پر فی الحال کوئی بیان نہیں دیا حملے کے بعد جہاز کا 22 رکنی عملہ خطرناک حالات میں پھنس گیا تھا ڈرونز اور راکٹوں سے نشانہ بنائے جانے کے بعد جہاز کھلے سمندر میں بے یار و مددگار تھا یونانی حکومت نے اس واقعے پر سعودی عرب سے سفارتی بات چیت شروع کی ہے تاکہ علاقے کے اہم فریق کی مدد سے جہاز اور عملے کو بچایا جا سکے. یونانی سیکیورٹی فرم ”دیالوس‘ ‘سمیت بحری سلامتی کے 2 ادارے عملے کی بازیابی کے لیے کارروائی میں مصروف ہیں یورپی یونین کے بحری مشن ایسپائیڈز کے مطابق مزید دو افراد زخمی ہوئے ہیں حوثیوں نے ‘’میجک سیز“ پر حملے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں جہاز کا میے ڈے کال، دھماکے اور جہاز کے ڈوبنے کے مناظر شامل ہیں جہاز کے منیجر نے کہا کہ ڈوبنے کی اطلاع کی ابھی تصدیق نہیں ہو سکی تاہم سیکیورٹی فرم ”ایمبری“ کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ان کی ٹیم علاقے میں موجود ہے اور انہوں نے جہاز کے غرق ہونے کی تصدیق کی ہے میجک سیز کے تمام عملے کو ایک راہگیر تجارتی جہاز نے بچا لیا اور وہ پیر کو محفوظ طور پر جبوتی پہنچ گئے. برطانیہ کی بحری سیکیورٹی فرم ‘’وینگارڈ ٹیک‘ ‘کی انٹیلیجنس سربراہ ایلی شفیق کے مطابق حوثی حملوں کے چند مہینے رکنے کا مطلب یہ نہیں کہ ان کے عزائم بدل گئے ہیں جب تک غزہ میں جنگ جاری ہے، اسرائیل سے منسلک یا نظر آنے والے جہاز خطرے میں رہیں گے فلپائن نے اپنے جہازرانوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی جان کے تحفظ کے حق کو استعمال کریں اور خطرناک یا جنگ زدہ علاقوں، جیسا کہ بحیرہ احمر میں سفر سے گریز کریں .
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں تباہ کن سیلابوں کے نتیجے میں غذائی قلت کا خدشہ
-
دنیا بھر میں صحافتی آزادی نمایاں طور پر کم ہوکر 50 سال کی نچلی ترین سطح پر پہنچ گئی
-
تیزاب پھینک کر اچھا نہیں کیا، ناکام عاشق تھا تو خود کو مار کر نام پیدا کر لیتا، جسٹس ہاشم کاکڑ
-
ٹھیک ہے آپ 12 لاکھ والا وکیل کرلیں، جج کی مدعی سے مکالمے پرسپریم کورٹ میں قہقہے
-
وزیراعلی مریم نوازروزانہ ریلیف آپریشن کی براہِ راست نگرانی کر رہی ہیں‘ عظمی بخاری
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور چینی وزیر سن ہائیان کی اہم ملاقات، پاک۔چین تعلقات اور اقتصادی تعاون پر اتفاق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر گورنرہائوس میں بارش متاثرین کے لئے ایمرجنسی و ریلیف سیل قائم
-
ہلال احمر سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے ، گورنرسندھ
-
وزیراعظم کی امیرِقطر سے ملاقات؛ اسرائیلی جارحیت کیخلاف امتِ مسلمہ کے اتحاد پر زور
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے یو اے ای کی نیشنل اینٹی نارکوٹکس اتھارٹی کے چیئرمین شیخ زید بن حماد بن حمدان النیہان کی ملاقات
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا میجر راجہ عزیز بھٹی شہید (نشان حیدر) کو خراج عقیدت
-
پشاور ہائی کورٹ،زرتاج گل کی نااہلی کیخلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.