Live Updates

جامعہ بلوچستان میں جھگڑے میں ملوث تنظیم کے 9 طلباء کی رکنیت معطل کردی ہے، بالاچ قادر بلوچ

بدھ 9 جولائی 2025 22:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2025ء) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین بالاچ قادر بلوچ نے جامعہ بلوچستان میں جھگڑے میں ملوث ہونے پر اپنی تنظیم کے 9 طلباء کی رکنیت معطل کرتے ہوئے حکومت اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ یونیورسٹی کے فیمیل ہاسٹل اور یونیورسٹی کو کھول کر امتحان مقررہ شیڈول کے مطابق لئے جائیں ہم زبانوں کو ختم کرنے بلوچی، براہوی اور پشتو کے شعبوں سمیت دیگر تعلیمی سرگرمیوں کے خلاف حکومتی اقدامات کے خلاف مزاحمت اور مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ ہر فورم پر جدوجہد جاری رکھیں گے۔

نوجوانوں کو سیاسی جدوجہد سے روکنے کیلئے ان کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے اور عدالت عالیہ میں کیسز کی شنوائی نہ ہونے کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم کا محور اور مرکز تعلیم کا فروغ اور نوجوانوں کو تعلیم کے حصول کیلئے سہولیات فراہم کرنا ہے جامعہ بلوچستان میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کو بنیاد بناکر یونیورسٹی اور ہاسٹل کو بند کرکے امتحانات ملتوی کرنا دانشمندی نہیں تعلیمی سرگرمیاں کی معطلی کی مذمت کرتے ہیں بی ایس او کی 2 روزہ کابینہ کے اجلاس میں اس واقعہ میں ملوث بی ایس او کے 9 کارکنوں کی رکنیت معطل کرکے میری سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی جو مزید تحقیقات کرکے اس میں ملوث ذمہ داروں کا تعین کرکے ان کے خلاف کارروائی کرے گی انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سرفراز سرکار نے ترقی اور خوشحالی کا ڈھونگ رچایا ہے اس کی آڑ میں عوام کو دھوکہ دیکر تعلیم کو کاروبار کا ذریعہ بنالیا ہے جس کا واضح ثبوت حالیہ میٹرک کے رزلٹ جس میں بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سینکنڈری کی کنٹرول کا بیان ہے کہ ہم نتائج کو مسترد کرتے ہیں اس طرح کا سلسلہ بند ہونا چاہئے اور تعلیم کو کاروبار نہیں بنانا چاہئے وزیرتعلیم ، سیکرٹری تعلیم اور دیگر آفیسران جو ملوث ہیں ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے اور بجٹ میں جھالاوان میڈیکل کالج کی تکمیل کیلئے فنڈز نہ رکھنے کی مذمت کرتے ہیں اٹھارویں ترمیم کے بعد ایچ ای سی نے صوبوں کو جامعات کی بہتری اور معاملات کو چلانے کیلئے فنڈز نہیں دیئے اور صوبائی حکومت نے اس پر کوئی کام نہیں کیا جس کی وجہ سے بلوچستان کی جامعات آج بھی فنڈز سے محروم ہے جس کی وجہ سے اساتذہ کو تنخواہوں کی عدم فراہمی سے مشکلات پیدا ہوگئی ہے تعلیمی اداروں کی بندش اور تعلیمی اداروں میں سیکورٹی کو ایشو بناکر تعلیم کے فروغ میں رکاوٹ اور سازش کی جارہی ہے انہوں نے بلوچی، براہوی اور پشتو ڈیپارٹمنٹ کی بندش اور قومی زبانوں کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کو مسترد کرتے ہیں اس کے خلاف ہر فورم پر مزاحمت، مذمت اور احتجاج کرتے ہوئے مقابلہ کریں گے۔

اور قومی زبانوں کو تعلیمی اداروں میں ترویج دی جائے انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی پامالی کی جارہی ہے سیاسی کارکنوں اور جمہوری جدوجہد کرنے والوں کے خلاف حکومت انتقامی کارروائی کرتے ہوئے مجھ سمیت دیگر کو فورتھ شیڈول میں ڈال کر ان کی سیاسی اور جمہوری جدوجہد کا راستہ روکنے کی ناکام کوشش کررہی ہے جس کے خلاف ہم نے عدالت عالیہ سے رجوع کیا اور محکمہ داخلہ سے فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی وجوہات اور شواہد مانگے جو نہیں دیئے گئے اور عدالت کی جانب سے اس کالے قانون کو جواز بناکر ہماری درخواست مسترد کردی گئی ہم اس کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کریں گے جبکہ محکمہ داخلہ کی جانب سے ہمارے خلاف چارج شیٹ دی گئی کہ ہم مشتبہ ہیں ہمیں فورتھ شیڈول میں رہنا چاہئے ہماری دلیل سنے بغیر ہماری درخواست مسترد کردیئے گئے ہمارے شناختی کارڈ اکائونٹس بلاک کردیئے گئے ہیں ہم آئین اور قانون پر یقین رکھتے ہیں حکومت ایسے اقدامات کرکے ہمارا آئینی قانونی اور جمہوری حق چھین رہی ہے انہوں نے بی ایس او کے جاوید بلوچ اور گلزار دوست بلوچ کی گرفتاری اور ان کے خلاف بلا جواز مقدمات درج کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فوری طور پر جامعہ بلوچستان اور ہاسٹل کو کھول کر امتحان لے تاکہ تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوسکے ہم اپنی آئینی ، سیاسی اور جمہوری پر امن جدوجہد جاری رکھیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جھگڑے میں حصہ لینے پر تنظیم کے 9 ساتھیوں کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات